5G Network : ریلائنس جیو نے دہلی میں چھوا 600Mbps کا ہندسہ، سبھی کو چھوڑا پیچھے
5G Network : ریلائنس جیو نے دہلی میں چھوا 600Mbps کا ہندسہ، سبھی کو چھوڑا پیچھے
اوکلا کی’ سپیڈ انٹلی جننس‘رپورٹ کے مطابق جون سے اب تک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں ایئر ٹیل کی اوسط 5 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار 197.98 ایم بی پی ایس تھی جب کہ جیو کے نیٹ ورک پر اوسط 5G ڈاؤن لوڈ کی رفتار 598.58 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی۔
نئی دہلی : ریلائنس جیو نےنے 5 جی اسپیڈ کےٹرائل میں تقریباً 600 ایم بی پی ایس کی رفتار درج کی ہے۔ جبکہ ملک میں 5 جی رول آؤٹ کی رفتار تقریباً 500 ایم بی پی ایس تک جا پہنچی ہے۔ اوکلا کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ اوکلا نے چار شہروں میں اوسط 5 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار کا موازنہ کیا، جہاں جیو اور ایئر ٹیل دونوں نے اپنے 5 جی نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔ بھارتی ایئر ٹیل نے آٹھ شہروں میں اپنی 5 جی خدمات شروع کی ہیں۔ جیو کا 5 جی بیٹا ٹرائل، جسے کمپنی Jio True 5G‘ بتا رہی ہے ، اب تک چار شہروں "دہلی، ممبئی، کولکتہ اور وارانسی" میں چنندہ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اوکلا کی’ سپیڈ انٹلی جننس‘رپورٹ کے مطابق جون سے اب تک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں ایئر ٹیل کی اوسط 5 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار 197.98 ایم بی پی ایس تھی جب کہ جیو کے نیٹ ورک پر اوسط 5G ڈاؤن لوڈ کی رفتار 598.58 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ ایرٹیل کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔ 5 جی کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار میں سب سے بڑا فرق کولکتہ میں دیکھا گیا۔ ایئر ٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 33.83 ایم بی پی ایس تھی جبکہ جیو کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 482.02 ایم بی پی ایس پر تقریباً 14 گنا زیادہ تھی۔
وارانسی واحد شہر تھا جہاں جیو اور ایئر ٹیل کے درمیان 5 جی رفتار کا مقابلہ بہت قریب تھا۔ ایئرٹیل نے جیو کی 485.22 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے مقابلے میں 5 جی کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار 516.57 ایم بی پی ایس دکھائی۔ رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ، "آپریٹرز اب بھی اپنے نیٹ ورکس کو دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ اس نیٹ ورک کو تجارتی استعمال کے لیے کھولے جانے پر رفتار مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔
ہندوستان کے سب سے زیادہ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ممبئی میں ایئرٹیل ایک بار پھر جیو سے پیچھے رہ گیا، جون 2022 سے دستیاب ڈیٹا کے مطابق جیو کی 515.38 ایم بی پی ایس اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے مقابلے میں ایئر ٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار محض 271.07 ایم بی پی ایس رہ گئی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔