ہوم » نیوز » معیشت

Reliance AGM 2021: ریلائنس جیو کرے گا ملک میں سب سے پہلے 5 جی کی لانچنگ : مکیش امبانی

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5 جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔

  • Share this:
Reliance AGM 2021: ریلائنس جیو کرے گا ملک میں سب سے پہلے 5 جی کی لانچنگ : مکیش امبانی
Reliance AGM 2021: ریلائنس جیو کرے گا ملک میں سب سے پہلے 5 جی کی لانچنگ : مکیش امبانی

نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5 جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔ ریلائنس جیو نے جدید اسٹینڈ اَلون 5 جی کو ترقی دینے میں زبردست سبقت حاصل کر لی ہے، جو وائرلیس براڈبینڈ کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ مکیش امبانی نے بتایا کہ 5 جی ٹیسٹنگ کے دوران جیو نے کامیاب ایک جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ پائی ہے۔


حال ہی میں 5 جی کی ٹسیٹنگ شروع کرنے کے لیے ضروری اسپیکٹرم کمپنیوں کو جاری کیا گیا تھا۔ جیو دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں میں 5 جی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔ مکیش امبانی نے بتایا کہ پورے ملک میں پھیلے ڈیٹا سینٹروں پر 5 جی اسٹینڈ اَلون نیٹ ورک کو انسٹال کر دیا گیا ہے اور ریلائنس جیو کے مضبوط نیٹ ورک آرکیٹیکچر کی وجہ سے 4 جی سے 5 جی میں آسانی سے اپگریشن کیا جا سکتا ہے۔


آتم نربھر بھارت کا ذکر کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ اینڈ ٹو اینڈ 5 جی ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ 5 جی آلات کا مکمل سلسلہ ڈیویلپ کر رہے ہیں ۔ ہیلتھ کیئر، تعلیم، انٹرٹینمنٹ، ریٹیل اور معیشت کے لیے جیو بہترین اپلیکیشن تیار کرے گا۔ اس کی مثال ہے جدید 5 جی کنیکٹیڈ ایمبولینس جو سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے ساتھ مل کر ریلائنس جیو تیار کر رہا ہے۔


جیو ہندوستان کو 5 جی ڈیویلپمنٹ اور ایکسپورٹ کا ایک عالمی مرکز بنانے کی کوشش کرے گا۔ ایک بار جب جیو کا 5 جی سالیوشن ہندوستان کی سطح پر کامیاب ہو جائے گا، تو اس کے بعد پوری دنیا کے دیگر ملکوں میں ایکسپورٹ کے امکانات پیدا ہوں گے۔

بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ

مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ سال اے جی ایم سے اب تک ہمارا بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ بڑھا ہے ، لیکن ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کیلئے کئی کوششیں کی ہیں ۔ ریلائنس کنبہ نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا ہے ، جس سے آج ہمارے فاونڈنگ چیئرمین دھیرو بھائی امبانی ہم پر فخر کررہے ہوں گے ۔

گرین اینرجی پلان

مکیش امبانی نے کمپنی کے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ۔ جام نگر میں 5000 ایکڑ میں دھیرو بھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس بزنس میں 60000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 11:51 PM IST