اب جیو صارفین کو وائس کالنگ کیلئے دینا ہوگا چارج ، لیکن ملے گا فری ڈیٹا ، جانیں کیسے

ریلائنس جیو نے جو ٹاپ اپ اس کیلئے جاری کیا ہے ، اس میں قیمت کے اعتبار سے صارفین کو مفت ڈیٹا دیا جارہا ہے ۔

Oct 09, 2019 08:15 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 10:07 PM IST
اب جیو صارفین کو وائس کالنگ کیلئے دینا ہوگا چارج ، لیکن ملے گا فری ڈیٹا ، جانیں کیسے

اب وائس کال کیلئے جیو وصول کرے گا چارج ، لیکن صارفین پر نہیں پڑے گا کوئی اثر ، جانیں کیسے

ریلائنس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اب جیو صارفین کو دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے پر انہیں چارج دینا ہوگا ۔ آئی یو سی کے قانون کے تحت ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے والے کو چھ پیسے فی منٹ کے حساب سے ادا کرنا ہوتا ہے ۔ ابھی تک جیو اپنی طرف سے یہ ادا کررہا تھا ، لیکن اب وہ ایسا نہیں کرے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ جیو نے یہ یقین دلایا ہے کہ یہ چارج اس وقت تک ہی جاری رہے گا ، جب تک آئی یو سی کا چارج کم ہوکر صفر نہیں ہوجاتا ہے ۔

لیکن ہم آپ کو بتادیں کہ ان چارچیز کا صارفین پر کسی طرح کا بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ریلائنس نے جو ٹاپ اپ اس کیلئے جاری کیا ہے ، اس میں قیمت کے اعتبار سے صارفین کو مفت ڈیٹا دیا جارہا ہے ۔ بتادیں کہ جیو نے اس کیلئے 10 ، 20 ، 50 اور 100 روپے کے ٹاپ اپ کا اعلان کیا ہے ۔ ان ٹاپ آپ کا استعمال کرکے صارفین دوسرے نیٹ ورک کے یوزر سے بات کرسکتے ہیں ۔ جیو نے اس بات کا بھی خیال رکھا ہے کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے ، جس کیلئے جیو نے فری ڈیٹا دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ٹاپ اپ میں 10 روپے پر ایک جی بی ، 20 روپے پر 2 جی بی ، 50 روپے پر پانچ جی بی اور 100 روپے پر 10 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔

Loading...

بتادیں کہ آئی یو سی چھ پیسے فی منٹ کے حساب سے انٹرکنیکٹ چارج لیتا ہے ۔ یہ چارج ٹرائی نے طے کررکھا ہے ۔ دراصل انٹرکنیکٹ چارج اس وقت لگتا ہے جب ایک نیٹ ورک کا یوزر کسی دوسرے نیٹ ورک پر وائس کال کرتا ہے ۔ اس کو موبائل آف نیٹ کال بھی کہتے ہیں ۔

Loading...