உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس نے کی اہم ڈیل! جرمنی کمپنی Nexwafe میں کی بڑی سرمایہ کاری، ہندوستانی بازار کیلئے بنائے گی سلی کان ویفرس

    ریلائنس

    ریلائنس

    ریلائنس انڈسٹریز نے جرمنی کی سیمی کنڈکٹر (Semiconductors) چپ بنانے والی کمپنی نیکسویف Nexwafe میں سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔

    • Share this:

      1. نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز نے جرمنی کی سیمی کنڈکٹر (Semiconductors) چپ بنانے والی کمپنی نیکسویف Nexwafe میں سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ہندوستانی مارکیٹ کے لیے ایک اسٹریٹجک ڈیل (Reliance New Energy Solar Limited (RNESL) ہے۔ NexWafe ایک ایسی کمپنی ہے جو اعلی کارکردگی والی مونوکرسٹل لائن سلی کان ویفرس تیار کرتی ہے۔ یہ سلی کان ویفرز سیمی کNڈکٹرز کی پیداوار کے لیے کافی اہم ہوتے ہیں۔


      مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کی مکمل ملکیت والی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آراین ای ایس ایل) نے جرمنی اور ڈنمارک کی دو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ آراین ای ایس ایل نے منگل کی دیرشب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ جرمنی کی نیکسویف Nexwafe میں 2.5 کروڑ یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ساتھ ہی کمپنی نے ڈنمارک کی اسٹیسڈل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔ اس معاہدے پر ڈینمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

      ریلائنس کے مطابق نیکسویف میں سرمایہ کاری ہندوستانی مارکیٹ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں آراین ای ایس ایل نے کہا کہ وہ نیکسویف کی 86887 سیریز-سی پریفیرڈ حصص 287.73 یورو فی حصص کے حساب سے خریدے گی۔ اس کے علاوہ آراین ای ایس ایل کو 1 یورو کی شرح سے 36201 وارنٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔

      نیکسویف سیمی کنڈکٹرز میں استعمال ہونے والے مونوکرسٹلائن سلیکون ویفرز بناتی ہے۔ سیمی کنڈکٹر ہر قسم کے الیکٹرانک آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ریلائنس کی شیئربازار کو دی گئی معلومات کے مطابق، نیکسویف جس مونوکرسٹلائن سلیکون ویفرز کی ترقی اور پیداوارکررہا ہے، اس میں استعمال ہونے والا خام مال انتہائی کفایتی ہے اوراس کی تکنیک نے پیداوار کے کئی مہنگے مراحل کو ختم کردیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ریلائنس کی رسائی اب سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی تک ہوجائےگی۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
      Published by:Sana Naeem
      First published: