ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس رٹیل دنیا میں دوسر ی سب سے تیز ترقی کرنے والی خردہ فروش کمپنی بنی

ملک کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کو 2021 کی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی خردہ فروش کمپنی کا درجہ حاصل ہوا ہے ۔ دنیا کی خردہ فروش کمپنیوں کی ڈیلائٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔

  • Share this:
ریلائنس رٹیل دنیا میں دوسر ی سب سے تیز ترقی کرنے والی خردہ فروش کمپنی بنی
ریلائنس رٹیل دنیا میں دوسر ی سب سے تیز ترقی کرنے والی خردہ فروش کمپنی بنی

نئی دہلی : ملک کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کو 2021 کی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی خردہ فروش کمپنی کا درجہ حاصل ہوا ہے ۔ دنیا کی خردہ فروش کمپنیوں کی ڈیلائٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ اس کے مطابق ریلائنس رٹیل اس معاملہ میں گزشتہ سال ٹاپ پر تھی لیکن اب دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ ڈیلائٹ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل پاورز آف رٹیلنگ کی فہرست میں اس کا نمبر 53 واں رہا ہے ۔ اس سے پہلے کمپنی 56 ویں نمبر پر تھی ، اس طرح اس نے اس فہرست میں بھی اپنے درجہ بندی میں سدھار کیا ہے۔


خردہ فروشوں کی اس فہرست میں امریکہ کی والمارٹ اِنک سب سے ٹاپ پر رہی ہے۔ کمپنی نے دنیا کے ٹاپ خردہ فروش کے طور پر اپنے درجہ کو برقرار رکھا ہے ۔ وہیں امیزن ڈاٹ کام اِنک نے بھی اپنی پوزیشن میں سدھار لاتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ امریکہ کا کوسٹکو ہول سیل کارپوریشن ایک پائیدان نیچے کھسک کر تیسر ے مقام پر اور اس کے بعد جرمنی کا سوارج گروپ کا چوتھا مقام رہا ہے۔


خردہ فروش کمپنیوں میں ٹاپ 10 کمپنیوں میں جگہ پانے والوں میں ایک برطانیہ کی اور سات امریکہ کی کمپنیاں شامل ہیں ۔ ٹاپ 10 میں جگہ پانے والوں میں کروگر کمپنی ( پانچواں مقام) والگرینس بوٹس ایلائنس اِنک ( چھٹا مقام)، سی وی ایس ہیلتھ کارپوریشن ( نواں مقام) جرمنی کی الدی انکاف جی ایم بی ایچ اینڈ کمپنی او اے چیزی کو آٹھواں مقام ملا ہے۔ اس کے بعد برطانیہ کی ٹیسکو پی ایل سی 10 ویں مقام پر رہی ہے۔


طاقتور عالمی خردہ فروش کمپنیوں کی 250 کمپنیوں کی فہرست میں جگہ پانے والی ریلائنس رٹیل واحد ہندوستانی کمپنی ہے۔ گلوبل پاورز آف رٹیلنگ اور ورلڈز فاسٹیسٹ رٹیلرز میں مسلسل چوتھی بار ریلائنس کا نام آیا ہے۔

ڈیلائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’ ریلائنس رٹیل، تیزی سے بڑھنے والی 50 کمپنیوں میں پچھلے سال سب سے ٹاپ پر تھی لیکن اس سال یہ دوسرے نمبر پر ہی رہی۔ کمپنی نے سال در سال41.8 فیصد کا اضافہ حاصل کیا ہے۔ کمپنی نے 2019-20 کے اختتام پر کنزیومر الیکٹرونکس، فیشن اور لائف سٹائل اور کیرانہ خوردہ چین سٹور میں 13.1 فیصد اضافہ حاصل کیا۔ اسے ملاکر ہندوستان کے 7,000 سے زیادہ قصبوں اور شہرو ں میں اس کے کل ملاکر 11,784ا سٹور ہوگئے۔‘‘

اس کے علاوہ کمپنی کیلئے ای۔ کامرس کے تحت بزنس سے گراہک ( بی 2 سی ) اور بزنس سے بزنس( بی 2 بی) میں ڈیجیٹل کامرس کے ذریعہ دوسرا بڑا اضافہ ہوگا۔ کمپنی وہاٹس ایپ کے ذریعہ جیو مارٹ پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل کامرس کاروبار کو بڑھانے کیلئے وہاٹس ایپ کے ساتھ شراکت داری کررہی ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباروں کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ کمپنی نے مالی سال 2018-19 کے اختتام پر شری کنن ڈیپارٹمنٹ سیور کے 29 سٹور ز کی ایکویژیشن کی۔ اس کے بعد اگست 2020 میں فیوچر گروپ کے خوردہ، رٹیل اور لاجسٹکس یونٹوں کو بھی 3.4 ارب ڈالر میں ایکویژیشن کرنے کا اعلان کیا۔

انہیں پوری طرح منظوری مل جانے کے بعد ریلائنس کے اسٹورز کا دائرہ قریب دوگنا ہوجائے گا۔ ریلائنس رٹیل نے 2020 میں دو ای ۔ کامرس ایکویژیشن بھی کئے۔ اس نے ویٹالک ہیلتھ اور اس کے آن لائن فارمیسی پلیٹ فارم نیٹ میڈس کا ایکویژیشن کیا۔ اس کے علاوہ گھر کی سجاوٹ کاکام کرنے والی آن لائن کمپنی اربن لیڈر میں نومبر میں 96 فیصد حصہ داری کی ایکویژیشن کیا۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.


Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 10, 2021 08:54 PM IST