உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس ریٹیل نے فیشن ڈیزائنر ریتو کمار سے ملایا ہاتھ، ریتیکا پرائیویٹ لمیٹیڈ میں خریدی 52 فیصد حصہ داری

    ریلائنس ریٹیل نے فیشن ڈیزائنر ریتو کمار سے ملایا تھا، ریتیکا پرائیویٹ لمیٹیڈ میں خریدی 52 فیصد حصہ داری

    ریلائنس ریٹیل نے فیشن ڈیزائنر ریتو کمار سے ملایا تھا، ریتیکا پرائیویٹ لمیٹیڈ میں خریدی 52 فیصد حصہ داری

    ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کی معاون کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچر لمیٹیڈ (RRVL) نے فیشن ڈیزائنر ریتو کمار (Ritu Kumar) کی کمپنی ریتیکا پرائیویٹ لمیٹیڈ (RPL) کے اکثریت کے حصول حاصل کو ایکوائر کر لیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کی معاون کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ (RRVL) نے فیشن ڈیزائنر ریتو کمار (Ritu Kumar) کی کمپنی ریتیکا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ایکوائر کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس ریٹیل نے آر پی ایل کے 52 فیصد ایکویٹی شیئرس خرید لئے ہیں۔ آر پی ایل کے پاس ریتو کمار، لیبل ریتو کمار، آر آئی ریتو کمار، آر کے اور ریتو کمار ہوم اینڈ لیونگ برانڈ کا مالکانہ حق ہے۔ ریلائنس ریٹیل نے کمپنی میں مکمل حقوق حاصل کرنے کے لئے پرائیویٹ ایکویٹی ایوراسٹون گروپ (Everstone Group) سے پوری 35 فیصد حصہ داری خرید لی ہے۔

      1970 کی دہائی میں شروع ہوئے ریتو کمار برانڈ کے ہیں 151 اسٹور

      ریتو کمار کے کاروبار میں چار فیشن برانڈ ہیں، جن کے دنیا بھر میں 151 اسٹور ہیں۔ ریتو کمار برانڈ 1970 کی دہائی سے ہی لوگوں کے لئے ڈیزائنر کپڑے بنا رہے ہیں۔ لیبل ریتو کمار کو 2002 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس برانڈ کے تحت نوجوانوں اور عالمی صارفین کو دھیان میں رکھ کر ڈیزائنر کپڑے تیار کئے جاتے ہیں۔ وہیں، آر آئی ریتو کمار برانڈ دلہنوں کے لباس کے ساتھ ہی خاص مواقع کے لئے کپڑے ڈیزائن کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات کو ہیئر لومس میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہیں ملک کے سب سے بہترین کاریگر اور دستکاری تیار کرتے ہیں۔ آرکے ان کا سب سے نیا برانڈ پورٹ فولیو ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

       ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی (Isha Ambani)  نے کہا کہ ریتو کمار کے ساتھ حصہ داری کرکے ہم بہت خوش ہیں۔ ریتو کمار نے اپنے برانڈ کو مضبوط پہچان دی ہے۔ فائل فوٹو

      ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی (Isha Ambani) نے کہا کہ ریتو کمار کے ساتھ حصہ داری کرکے ہم بہت خوش ہیں۔ ریتو کمار نے اپنے برانڈ کو مضبوط پہچان دی ہے۔ فائل فوٹو


      ملک کے کرافٹس کو دلائیں گے بین الاقوامی اعزاز

      ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی (Isha Ambani)  نے کہا کہ ریتو کمار کے ساتھ حصہ داری کرکے ہم بہت خوش ہیں۔ ریتو کمار نے اپنے برانڈ کو مضبوط پہچان دی ہے۔ اس میں توسیع کی صلاحیت کی۔ اس کے فیشن اور ریٹیل میں نیا پن ہے۔ ہم ساتھ مل کر اپنے دیسی ٹیکسٹائل اور کرافٹس کے لئے ہندوستان اور پوری دنیا میں ایک مضبوط پلیٹ فارم اور کسٹمر ایکوسسٹم بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے کرافٹس کو بین الاقوامی شناخت حاصل ہوسکے۔ ساتھ ہی انہیں بین الاقوامی سطح پر وہ اعزاز بھی حاصل ہو، جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم ملک ہیں، جو ہندوستانی کپڑا اور ہتھ کرگھا صنعت میں پرنٹنگ-پینٹنگ کے اسٹائل، ڈیزائن کی برابری کر پائیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: