ریلائنس نے ای۔ فارمیسی کمپنی نیٹ میڈس کو خریدا، جانئے کتنے میں ہوا یہ سودا
ریلائنس انڈسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ اس کی معاون کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرز لمٹیڈ یعنی آر آر وی ایل نے وٹیلک ہیلتھ پرائیویٹ لمٹیڈ اور اس کی معاون کمپنیوں جنہیں اجتماعی طور پر نیٹ میڈس نام سے جانا جاتا ہے، اس میں اکیویٹی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ریلائنس نے یہ سودا 620 کروڑ روپئے میں کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 19, 2020 02:37 PM IST

ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو: فوٹو رائٹرز
ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرز لمٹیڈ یعنی آر آر وی ایل نے وٹیلک ہیلتھ پرائیویٹ لمٹیڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں جنہیں اجتماعی طور پر نیٹ میڈس نام سے جانا جاتا ہے، اس میں اکیویٹی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ریلائنس نے یہ سودا 620 کروڑ روپئے میں کیا ہے۔
ریلائنس نے وٹیلک میں کل 60 فیصدی کی حصہ داری خرید لی ہے۔ اس کی ذیلی کمپنیوں ترسارا ہیلتھ پرائیویٹ لمٹیڈ، نیٹ میڈس مارکیٹ پلیس لمٹیڈ اور دادھا فارما ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمٹیڈ میں 100 فیصدی حصہ داری خرید لی ہے۔
ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ (آر آر وی ایل) کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا کہ ’’یہ سرمایہ کاری ہندوستان میں ہر ایک کے لئے ڈیجیٹل رسائی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ نیٹ میڈس کا اضافہ ریلائنس ریٹیل کی اچھی معیاری اور سستی حفظان صحت کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی اس کی ڈیجیٹل تجارت کی تجویز کو بھی وسعت دیتا ہے تاکہ صارفین کی روزانہ کی بنیادی ضروریات کو بھی شامل کیا جاسکے‘‘۔
وہیں، نیٹ میڈس کے بانی اور سی ای او پردیپ دادھا نے کہا کہ ’’نیٹ میڈس کے لئے ریلائنس کے کنبے میں شامل ہونا اور معیاری حفظان صحت کو ہر ہندوستانی کے لئے سستی اور قابل رسائی بنانے کے لئے مل جل کر کام کرنا واقعتا ایک قابل فخر لمحہ ہے‘‘۔
(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔