ہندوستان میں فیشن برینڈ گیپ کا آفیشل ریٹیل پارٹنر بنا ریلائنس ریٹیل، دونوں کمپنیوں کے درمیان ہوا سمجھوتہ
ریلائنس ریٹیل ہندوستان میں گیپ کا آفیشل ریٹیل پارٹنر بن گیا۔
گیپ، افراد، نسلوں اور ثقافتوں کے درمیان فرق کو مٹا کر کپڑوں کی فروخت نہیں کرتا بلکہ تہذیبوں کی نوعیت کو بھی بدلتا ہے۔ ہندوستان میں، ریلائنس ریٹیل گیپ مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے خریداری کا ایک پرجوش تجربہ لا رہا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے بڑی خوردہ کمپنی ریلائس ریٹیل لمیٹیڈ نے امریکی فیشن برانڈ گیپ (GAP) انک کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت ریلائنس ریٹیل ہندوستان میں گیپ کا آفیشل ریٹیل پارٹنر بن گیا ہے۔ ریلائنس ریٹیل ایکسکلوزیو برانڈ اسٹورز، ملٹی برانڈ اسٹور ایکسپریشنز اور ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے گیپ کا تازہ ترین فیشن ہندوستانی صارفین کو پیش کرے گا۔
اس شراکت داری کا مقصد ایک آرام دہ لائف اسٹائل کے برانڈ کے طور پر گیپ کی شبیہہ اور اومنی چینل ریٹیل کو چلانے میں ریلائنس ریٹیل کی قائم کردہ قابلیت کا فائدہ اٹھانا ہے۔ نیز، اس کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ اور سورسنگ کی کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
گیپ کا ہدف گیپ کا قیام 1969 میں امریکہ کے سان فرانسسکو میں ہوا۔ گیپ آن لائن، کمپنی کے زیر انتظام اور فرنچائزڈ ریٹیل اسٹورز کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔ گیپ، افراد، نسلوں اور ثقافتوں کے درمیان فرق کو مٹا کر کپڑوں کی فروخت نہیں کرتا بلکہ تہذیبوں کی نوعیت کو بھی بدلتا ہے۔ ہندوستان میں، ریلائنس ریٹیل گیپ مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے خریداری کا ایک پرجوش تجربہ لا رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔