ریلائنس ریٹیل میں 2.04 حصہ داری خریدے گا Public Investment Fund ، کرے گا 9555 کروڑ کی سرکایہ کاری
PIF-Reliance Retail Deal : سعودی عرب کے انویسٹمنٹ فرم پی آئی ایف (Public Investment Fund ) نے ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) میں حصہ داری خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی ایف 2.04 فیصدی حصہ داری 9,555 کروڑ روپے میں خریدے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 05, 2020 05:04 PM IST

ریلائنس ریٹیل میں 2.04 حصہ داری خریدے گا Public Investment Fund ، کرے گا 9555 کروڑ کی سرکایہ کاری
سعودی عرب کے انویسٹمنٹ فرم پی آئی ایف (Public Investment Fund ) نے ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) میں حصہ داری خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی ایف 2.04 فیصدی حصہ داری 9,555 کروڑ روپے میں خریدے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ پی آئی ایف سعودی عرب کا ساورین ویلتھ فنڈ ہے ۔ اس سے پہلے یہ جیو پلیٹ فارم میں بھی سرمایہ کاری کرچکا ہے ۔ پی آئی ایف نے 2.32 فیصدی حصہ داری کیلئے 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی ۔
ریلائنس ریٹیل کو کچھ مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے فنڈ اکٹھا کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی ریٹیل بزنس کمپنی نے کچھ ہفتوں کے اندر کل 47265 کروڑ روپے سے زیادہ حاصل کئے ہیں ۔
The Public Investment Fund will invest ₹ 9,555 crore (approximately $1.3 billion) for an equity stake of 2.04% into RRVL, a subsidiary of Reliance Industries.
This investment values RRVL at a pre-money equity value of ₹ 4.587 lakh crore (approximately $62.4 billion). pic.twitter.com/0ULESwofYD
— CNBC-TV18 (@CNBCTV18Live) November 5, 2020
ملک کے منظم ریٹیل کاروبار میں ریلائنس نے 2006 میں قدم رکھا تھا ۔ سب سے پہلے اس کمپنی نے حیدرآباد میں ریلائنس فریش اسٹور کھولا تھا ۔ کمپنی کا آئیڈیا تھا کہ وہ نزدیکی بازار سے صارفین کو گروسریز اور سبزیاں دستیاب کرائے ۔ 25 ہزار کروڑ روپے کی شروعات سے کمپنی نے کنزیومر ڈیوریبلس ، فارمیسی اور لائف اسٹائل پروڈکٹس دستیاب کرانا شروع کیا ۔ اس کے بعد کمپنی نے الیکٹرانکس ، فیشن اور کیشن اینڈ کیری بزنس میں بھی قدم رکھا ۔
الیکٹرانکس ریٹیل چین کو کمپنی نے 2007 میں لانچ کیا تھا ۔ اس کے بعد 2008 اور 2011 میں ریلائنس نے فیشن اور ہول سیل بزنس میں ریلائنس ٹرینڈس اور ریلائنس مارکیٹ کے ذریعہ قدم رکھا ۔ سال 2011 تک ریلائنس ریٹیل کی سیلس کے ذریعہ کمائی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔
ریلائنس ریٹیل کی نظر لاکھوں صارفین اور ایم ایس ایم ایز کو طاقتور بنانے اور پسندیدہ شراکت دار کے طور پر عالمی اور گھریلو کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہندوستانی ریٹیل سیکٹر کو پھر سے منظم کرنے پر ہے ۔
(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)