ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس ریٹیل میں Silver Lake کی شریک سرمایہ کار1875 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری کرے گی

Reliance Retail Deal: ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ میں سلور لیک پارٹنرس کی شریک سرمایہ کار 1,875 کروڑ روپئے کی سرمایہ کرے گی۔ ریلائنس اسٹاک ایکسچینج فائلنگ میں اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ سلور لیک اور اس کے شریک سرمایہ کاروں کے ذریعہ کل سرمایہ 9,375 کروڑ روپئے پہنچ گیا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس ریٹیل میں Silver Lake کی شریک سرمایہ کار1875 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری کرے گی
ریلائنس ریٹیل میں Silver Lake کی شریک سرمایہ کار1875 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری کرے گی

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز (RIL) نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ پرائیویٹ ایکویٹی رم سلور لیک (Silver Lake Partners) کی شریک سرمایہ کار رٹیل یونٹ میں 1,875 کروڑ روپئے کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے بعد ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ میں سلور لیک اور اس کے شریک سرمایہ کاروں کے ذریعہ کل سرمایہ 9,375 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔ RRVL میں سلور لیک کی کل شراکت اب 2.13 فیصد ہوگئی ہے۔ ریلائنس ریٹیل میں یہ سرمایہ کاری 30 ستمبر کو دوسری اور گزشتہ تین ہفتے کی چوتھی سرمایہ کاری ہے۔ ریلائنس کے ذریعہ اسٹاک ایکسچینج فائلنگ (Stock Exchange Filing) میں دی گئی اطلاع کے مطابق، ریلائنس ریٹیل کی پری منی ایکویٹی ویلیو تقریباً 4.285 لاکھ کروڑ روپئے کی ہے۔


معاہدے پر مکیش امبانی نے کیا کہا؟


اس ڈیل پر ریلائنس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا، ’سبھی ہندوستانیوں کو فائدہ پہنچانے والے انڈین ریٹیل سیکٹر کے لئے سلور لیک اور اس کے شریک سرمایہ کار ویلیوڈ پارٹنرس ہیں۔ ہمیں ان کا اعتماد اور سہارا ملنے پر خوشی ہے۔ ہمیں گلوبل ٹکنا لوجی انویسٹنگ اور ریٹیل ریوالیوشن میں ان کے لیڈرشپ کا فائدہ مل سکے گا۔ سلور لیک کے ذریعہ یہ اضافی سرمایہ ہندوستانی ریٹیل سیکٹر میں امکان اور ریلائنس ریٹیل کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔


ریلائنس ریٹیل نے جمع کئے 13,050 کروڑ روپئے

گزشتہ کچھ ہفتے میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے فنڈ جمع کرنے میں ریلائنس ریٹیل کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اس ریٹیل بزنس نے گزشتہ کچھ ہفتے میں کل 13,050 کروڑ روپئے جمع کیا ہے۔ یہ فنڈ پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک پارٹنرس اور امریکی فرم KKR & Co سے آیا ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے ریلائنس ریٹیل میں بالترتیب 1.75 فیصد اور 128 فیصد حصہ داری خریدی ہے۔ 30 ستمبر کو ہی پرائیویٹ ایکویٹی فرم جنرل اٹلانٹک (General Atlantic) نے کہا تھا کہ وہ ریلائنس ریٹیل میں 0.84 فیصد حصہ داری کے لئے 3,675 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

سلور لیک کی سرمایہ کاری پر بیان دیتے ہوئے کمپنی کے کو چیف ایگزیکٹو ایگان ڈربن نے کہا، ’ہمیں اپنی حصہ داری بڑھانے اور اپنے شریک سرمایہ کاروں کو زبردست موقع کے لئے ساتھ لانے میں خوشی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت میں مسلسل آرہے سرمایہ سے بالکل واضح ہوتا ہے کہ ریلائنس ریٹیل کا ویزن اور بزنس ماڈل کیا ہے، یہ کمپنی اپنے نئے اور تبدیلی لانے والی کامرس پہل کے تحت زبردست صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 10:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading