ہوم » نیوز » معیشت

Reliance Retail نے ’ووکل فار لوکل’ کے تحت جوڑے 30 ہزار کاریگر، صارفین تک پہنچائے 40,000 سے زیادہ پروڈکٹس

ریلائنس انڈسٹریز کی معاون کمپنی ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) نے فیسٹیو سیزن کے دوران مقامی سطح پر بنائے گئے پروڈکٹس (Local Products) کو فروغ دینے کے لئے بڑا قدم اٹھایا۔ ریلائنس ریٹیل نے تیوہاری سیزن (Festive Season) میں 30,000 سے زیادہ کاریگروں، بنکروں اور کاریگروں (Artisans) کو اپنے ساتھ جوڑا۔ اس دوران کمپنی نے ان کے 40,000 سے زیادہ پروڈکٹس (Artisanal Products) کو صارفین تک پہنچایا۔

  • Share this:
Reliance Retail نے ’ووکل فار لوکل’ کے تحت جوڑے 30 ہزار کاریگر، صارفین تک پہنچائے 40,000 سے زیادہ پروڈکٹس
Reliance Retail نے ’ووکل فار لوکل’ کے تحت جوڑے 30 ہزار کاریگر، صارفین تک پہنچائے 40,000 سے زیادہ پروڈکٹس

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کی معاون کمپنی ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) نے فیسٹیو سیزن کے دوران مقامی سطح پر بنائے گئے پروڈکٹس (Local Products) کو فروغ دینے کے لئے بڑا قدم اٹھایا۔ ریلائنس ریٹیل نے تیوہاری سیزن (Festive Season) میں 30,000 سے زیادہ کاریگروں، بنکروں اور کاریگروں (Artisans) کو اپنے ساتھ جوڑا۔ اس دوران کمپنی نے ان کے 40,000 سے زیادہ پروڈکٹس (Artisanal Products) کو صارفین تک پہنچایا۔ کمپنی نے ان پروڈکٹس کو 50 سے زیادہ جی آئی کلسٹر (GI Clusters) سے منتخب کیا تھا۔ کمپنی کی تین سال پرانی پہل Indie by AJIO اور Swadesh نے مقامی کاریگروں کی مدد کے لئے یہ قدم اٹھایا۔


ریلائنس فیشن اینڈ لائف aسٹائل کے چیئرمین اکھلیش پرساد نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پچھلے کچھ برسوں میں ہینڈی کرافٹ کے شعبے میں ہماری ترقی کی کوششوں سے اچھے نتائج مل رہے ہیں۔ ہینڈی کرافٹس مین اور مصنوعات کی تعداد بڑھی ہے اور ساتھ ہی صارفین کے ذریعہ ان پروڈکٹس کو تیزی سے تسلیم کیا جارہا ہے۔‘‘ ’’ انڈی بائے AJIO’ مقامی کاریگروں اور دستکاری مصنوعات کیلئے ایک آن لائن بازار ہے۔ بھارت کے شاندار کپڑا مصنوعات اور ہینڈ لومز روایتوں کو احتیاط اور خوبصورتی کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔ ملبوسات سے لے کر ہوم فرنیشنگ اور معاون سازو سامان جیسے طرز زندگی کے مصنوعات، زیورات اور جوتے وغیرہ AJIO پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔


اکت، شبوری، بنارسی، باغ، ازرکھ سے جامدانی، تانگڑ، چندیسی جیسے کرافٹس اس میں شامل ہیں۔ بھارت بھر میں 50 سے زیادہ جی آئی کرافٹس گروپوں میں انڈی رینج کو سجایا گیاہے۔ اس میں گجرات، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، اوڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ سمیت تلنگانہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ قدرتی مصنوعات، ہینڈی کرافٹس یا مقامی سطح پر بنے سامان جو کسی علاقہ یا علاقہ کے اصل باشندوں کے ذریعہ بنائے گئے ہوں ساتھ ہی علاقہ کی انوٹھی خصوصیات سے سروبار ہو ایسے مصنوعات کو جی آئی کرافٹس گروپوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ وشال بھارتیہ کاریگریری سے واقف کرانے اور گراہکوں کے دروازے تک ان پروڈکٹس کو پہنچانے میں ریلائنس رٹیل گراہکوں کی مدد کررہا ہے۔ اس سے کاریگروں کی روزی روٹی کو بھی سہارا مل رہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 10:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading