உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس ریٹیل نے سہ ماہی میں 813 نئے اسٹورز کھولے، خالص منافع 74.2 فیصد بڑھ کر 1695کروڑ ہوا

    ریلائنس ریٹیل نے سہ ماہی میں 813 نئے اسٹورز کھولے، خالص منافع 74.2 فیصد بڑھ کر 1695کروڑ ہوا

    ریلائنس ریٹیل نے سہ ماہی میں 813 نئے اسٹورز کھولے، خالص منافع 74.2 فیصد بڑھ کر 1695کروڑ ہوا

    اسٹورز کے ساتھ ریلائنس ریٹیل نے اپنے گوداموں اور سپلائی چین کو بھی مضبوط کیا ہے۔ کمپنی نے 25 لاکھ مربع فٹ پر پھیلے 86 نئے گودام اور سپلائی مراکز قائم کیے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ریٹیل نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 813 اسٹور کھولے ، جس سے اس کے ملک بھر میں کل 13635 اسٹورہوگئے ہیں، جو3 کروڑ 73 لاکھ مربع فٹ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کی جاری سہ ماہی مالیاتی حساب وکتاب میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس ریٹیل کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، فروخت کے اعداد و شمار کووڈ سے پہلے کے اعداد و شمارسے آگئے نکل گئے۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں 10.5 فیصد بڑھ کر 45426 کروڑ روپے پرپہنچ گئی اور خالص منافع میں بھی 74.2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں ملا۔ اب یہ 1695 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

      اسٹورز کے ساتھ ریلائنس ریٹیل نے اپنے گوداموں اور سپلائی چین کو بھی مضبوط کیا ہے۔ کمپنی نے 25 لاکھ مربع فٹ پر پھیلے 86 نئے گودام اور سپلائی مراکز قائم کیے ہیں۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے جیسے کووِڈ پابندیوں میں نرمی دی گئی اور کاروبار میں تیزی کی امید بڑھی، کمپنی نے اسٹورز اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر زور دینا شروع کیا۔

      دیوالی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ریلائنس نے مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں مضبوط مظاہرہ کیا ہے ۔ فیزیکل اسٹورز اور ڈیجیٹل آفرس، دونوں کی وجہ سے ہوئی تیز توسیع کے دم پر ریلائنس رٹیل مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس کے نتیجے کے طور پر اچھا اضافہ ہوا ہے اورمارجن بڑھے ہیں ۔

      ستمبر سہ ماہی میں ریلائنس رٹیل نے مختلف بزنس میں اپنی موجودگی مضبوط کرنے کے لئے کچھ اسٹریٹجک انویسٹمنٹ بھی کئے ۔ سہ ماہی کے دوران ریلائنس رٹیل نے گراسری ڈلیوری پلیٹ فارم ملک باسکیٹ، ہندوستان کے سرکردہ ہوم اسٹائلنگ سالیوشن برانڈ ’پورٹیکو‘ اور لوکل سرچ انجن پلیٹ فارم’ جسٹ ڈائل‘ کا پورا ایکیوژیشن کیا ۔

      کمپنی نے امریکی ملٹی نیشنل کمپنی 7 الیون انک کے ساتھ ایک ماسٹر فرنچائزی سمجھوتہ کیا ہے ۔ اب ریلائنس رٹیل پورے ملک میں 7 الیون اسٹورز کھولنے کی سمت میں بڑھ رہا ہے ۔ حال ہی میں کمپنی نے ممبئی میں اپنا پہلا اسٹورلانچ کیا ۔ فیشن اور لائف اسٹائل سیگمنٹ میں اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے ریلائنس رٹیل نے ممتاز فیشن ڈیزائنر ریتو کمار کی کمپنی ریتیکا پرائیویٹ لمیٹڈ میں اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے برانڈ میں بھی کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: