உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance Retail Q3 Results : گراس ریوینیو میں ریکارڈ اضافہ ، 52.5 فیصد بڑھ کر 57714 کروڑ روپے رہا

    Reliance Retail Q3 Results : گراس ریوینیو میں ریکارڈ اضافہ ، 52.5 فیصد بڑھ کر 57714 کروڑ روپے رہا

    Reliance Retail Q3 Results : گراس ریوینیو میں ریکارڈ اضافہ ، 52.5 فیصد بڑھ کر 57714 کروڑ روپے رہا

    ریلائنس انڈسٹریز (RIL) نے جمعہ کو رواں مالی سال (2021-22) کی تیسری سہ ماہی میں مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ مارکیٹ کیپ کے حساب سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کو دسمبر سہ ماہی میں اب تک کا سب سے زیادہ 20,539 کروڑ روپے کا کنسولیٹیڈ نیٹ پرافٹ ہوا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز  (RIL) نے جمعہ کو رواں مالی سال (2021-22)  کی تیسری سہ ماہی میں مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ مارکیٹ کیپ کے حساب سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کو دسمبر سہ ماہی میں اب تک کا سب سے زیادہ 20,539  کروڑ روپے کا کنسولیٹیڈ نیٹ پرافٹ ہوا ہے ۔ وہیں تیسری سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی ریٹیل برانچ ریٹیل ریلائنس کا گراس ریوینیو 52.5 فیصد بڑھ کر57,714  کروڑ روپے رہا ۔

      ریلائنس ریٹیل کا منافع 23.4  فیصد بڑھ گیا ہے ۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 2,259  کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے ۔ کمپنی کا ایبٹڈٓا 3,822  کروڑ روپے رہا ۔ یہ سال در سال بنیاد پر23.8  فیصد بڑھ گیا ہے ۔

      ریلائنس ریٹیل نے دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے دوران اپنا اب تک کا سب سے زیادہ ریوینیو پوسٹ کیا ، کیونکہ کووڈ کا ڈر دھیرے دھیرے کم ہورہا ہے ۔ اسٹورس پر بھی صارفین جم کر خریداری کررہے ہیں ۔ ڈیجیٹل اور نیو کامرس سے بھی ریٹیل کو تقویت ملی ہے ۔

      ریلائنس ریٹیل نے سہ ماہی کے دوران 837 نئے اسٹورس کھولے ہیں ۔ اب ریلائنس ریٹیل کے اسٹورس کی کل تعداد 14412 ہوگئی ہے ، جو کہ 40 ملین ورگ فٹ میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ ریٹیل کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ کمپنی نے اپنی ڈیجیٹیل موجودگی کو بھی مضبوط کیا ہے ۔ کمپنی نے اپنے نیوکامرس پلیٹ فارم پر مرچنٹ پارٹنرس میں سال در سال چار گنا اچھال درج کیا ، جبکہ ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم پر آرڈر دوگنے ہوگئے ۔ ٹیئر 2 یا چھوٹے شہروں سے ڈیجیٹل کامرس کے پچاس فیصد آرڈر ملے ہیں ۔

      اس دوران ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی مکمل ملیت والی ذیلی کمپنی ریلائنس انڈسٹریل انویسٹمنٹ اینڈ ہولڈنگس لمیٹڈ (RIIHL) نے نیویارک کے بڑے لگزری ہوٹل مینڈارن اوریئنٹل  (Mandarin Oriental, New York) کا 9.81  کروڑ ڈالر میں 73.37  فیصدی حصہ داری حاصل کرنے کیلئے ایک سمجھوتہ کیا ہے ۔

      کمپنی کے نتائج پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس نے مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کی ہے ۔ ہم نے اپنے سبھی کاروباروں کے مضبوط کردار کے ساتھ ریکارڈ آپریٹنگ ریزلٹس دئے ہیں ۔ تہواروں کے موسم اور لاک ڈاون میں ڈھیل کی وجہ سے کھپت میں مضبوط اضافہ کے ساتھ ریٹیل بزنس کی سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں ۔ ہمارے ڈیجیٹل سروسز کاروبار نے بھی اضافہ درج کیا ہے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: