உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance Retail کی ایک اور ڈیل، لگزی فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور میں کی بڑی سرمایہ کاری

    Reliance Retail کی ایک اور ڈیل، لگزی فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور میں کی بڑی سرمایہ کاری

    Reliance Retail کی ایک اور ڈیل، لگزی فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور میں کی بڑی سرمایہ کاری

    ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ (Reliance Retail Ventures Limited – RRVL) نے ایک اور بڑی ڈیل کی ہے ۔ ریلائنس ریٹیل نے لگزری فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور (Abraham & Thakore Exports Pvt. Ltd.) میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ (Reliance Retail Ventures Limited – RRVL) نے ایک اور بڑی ڈیل کی ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Limited ) کی ذیلی کمپنی ریلائنس ریٹیل نے لگزری فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور  (Abraham & Thakore Exports Pvt. Ltd.) میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے ۔ دونوں کمپنیوں نے فیشن اور ریٹیل کے شعبہ میں کام کرنے کیلئے ہاتھ ملایا ہے ۔ ریلائنس ریٹیل نے کہا کہ اس شراکت داری سے اس کو ابراہم اینڈ ٹھاکور میں ہندوستانی صارفین کی گہری سمجھ کا فائدہ ملے گا ۔ ساتھ ہی کہا کہ ہم نے اس لگزری برانڈ کی ڈیجیٹل ، ریٹیل آپریشنز ، مارکیٹنگ اور سپلائی چین پلیٹ فارموں پر ان کی گرفت کا فائدہ اٹھانے کیلئے یہ ساجھیداری کی ہے ۔

      ڈیوڈ ابراہم اور راکیش ٹھاکور نے سال 1992 میں اس وینچر کو شروع کیا تھا ۔ آگے چل کر یہ Abraham & Thakore (A&T) نام سے مشہور ہوگیا ۔ اے اینڈ ٹی نے سب سے پہلے لانج ویئر اور ہوم کلیشن کے ساتھ بازار میں انٹری کی تھی ۔

      برانڈ نے سب سے پہلے لندن میں دی کانرن شاپ اور بعد میں لیبرٹی ، براونس ، ہیروڈس اور سیلفرج جیسے عالمی اسٹورس میں اپنا پروڈکٹ بیچنا شروع کیا ۔ تقریبا پندرہ سالوں تک برانڈ نے انٹرنیشنل اسٹورس میں ریٹیل فروخت کرنے کے بعد اب ہندوستان میں انٹری کی ہے ۔

      ریلائنس ریٹیل وینچرس لمٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے اس شراکت داری کے بارے میں کہا کہ ابراہم اینڈ ٹھاکور روایتی کپڑا تکنیک کے ذریعہ بہترین ڈیزائن تیار کرتے ہیں ۔ ہندوستانی لگزری صارفین کی بڑھتی تعداد کے ساتھ اس طرح کے پروڈکٹس کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ، یہ ہماری ساجھیداری کو مضبوطی دے گا ۔

      ڈیوڈ ابراہم نے کہا کہ ریلائنس ریٹیل کے ساتھ ساجھیداری کر کے ہم بہت پرجوش ہیں ۔ اس ساجھیداری کے ذریعہ ہم برانڈ کی دستیابی کو وسعت دیں گے اور فیشن اور لائف اسٹائل کلیکشن کو ایک ساتھ لائیں گے ۔ اس میں گھریلو سامان اور لاونج شامل ہوں گے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: