உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندستان میں Reliance Retail لانچ کرے گی 7 الیون اسٹور، یہاں جانیں مکمل تفصیل

    ریلائنس Reliance نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ پہلا 7 الیون اسٹور 9 اکتوبر کو اندھیر ایسٹ، ممبئی میں کھولا جائے گا۔

    ریلائنس Reliance نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ پہلا 7 الیون اسٹور 9 اکتوبر کو اندھیر ایسٹ، ممبئی میں کھولا جائے گا۔

    ریلائنس Reliance نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ پہلا 7 الیون اسٹور 9 اکتوبر کو اندھیر ایسٹ، ممبئی میں کھولا جائے گا۔

    • Share this:
      Reliance Industries News: ریلائنس انڈسٹریز (RIL) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹیڈ (Reliance Retail Ventures Limited) ہندستان میں '7 الیون اسٹور' ( 7Eleven Convenience Stores) لانچ کرے گی۔ ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (Reliance Retail Ventures Limited) نے ہندستان میں اپنے اسٹور لانچ کرنے کے لیے 7 الیون انک (SEI) کے ساتھ ماسٹر فرنچائزی معاہدہ کیا ہے۔

      ریلائنس Reliance نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ پہلا 7 الیون اسٹور 9 اکتوبر کو اندھیر ایسٹ، ممبئی میں کھولا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا اسٹور ممبئی میں کھولا جائے گا۔ مکیش امبانی (Mukesh Ambani) کی کمپنی ریلائنس کے مطابق 7 الیون اسٹورس کا مقصد خریداروں کو بہتر سہولیات مہیا کرانا ہے۔ اس میں روز مرہ کی ضرورتوں کے سامان کے سات۔ ساتھ اسنیکس اور تمام کھانے ۔ پینے کا سامان دستیاب ہوگا۔

      ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (Reliance Retail Ventures Limited) نے کہا کہ ایس ای آئی SEI بھارت میں اپنے منفرد 7 الیون سہولت ریٹیل کاروباری ماڈل کو نافذ کرنے اور قائم کرنے RRVL کی مدد کرے گی۔

      فیوچر گروپ (Future Group) کی ملکیت والی فیوچر ریٹیل لمیٹیڈ (Future Retail Limited) نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ہندستان میں اسٹورز آپریٹ کرنے کے 2 سالہ منصوبے کے بعد 7-الیون کے ساتھ ماسٹر فرنچائز معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ اور دو دن بعد ان کا آر آر وی ایل RRV کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ اس لئے ختم کر دیا گیا کیونکہ فیوچر 7 معاہدے میں طے شدہ اسٹور کھولنے سے قاصر تھا اور فرنچائزی (franchisee fees) کی فیس بھی ادا نہیں کر سکتا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: