ہوم » نیوز » معیشت

ملک کی سب سے بڑی آن لائن گروسری شاپنگ پلیٹ فارم جیومارٹ لانچ ، جانئے کچھ خاص باتیں

جیو مارٹ نے جن 200 شہروں سے آغاز کیا ہے ان میں سے نوے شہر پہلی مرتبہ آن لائن گروسری شاپنگ کریں گے ۔ مطلب اس سے پہلے ان شہروں میں آن لائن گروسری شاپنگ کا کوئی آن لائن نظم نہیں تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 26, 2020 08:27 PM IST
  • Share this:
ملک کی سب سے بڑی آن لائن گروسری شاپنگ پلیٹ فارم جیومارٹ لانچ ، جانئے کچھ خاص باتیں
ملک کی سب سے بڑی آن لائن گروسری شاپنگ پلیٹ فارم جیومارٹ لانچ ، جانئے کچھ خاص باتیں

ریلائنس کے آن لائن گروسری شاپنگ پلیٹ فارم نے 200 شہروں سے اپنی ابتدا کردی ہے ۔ اس کے لئے ایک ویب سائٹ https://www.jiomart.com لانچ کی گئی ہے جس پر گاہک آرڈر دے سکتے ہیں۔ جیو مارٹ نے جن 200 شہروں سے آغاز کیا ہے ان میں سے نوے شہر پہلی مرتبہ آن لائن گروسری شاپنگ کریں گے ۔ مطلب اس سے پہلے ان شہروں میں آن لائن گروسری شاپنگ کا کوئی آن لائن نظم نہیں تھا۔ جیومارٹ پہلی مرتبہ ان شہروں میں آن لائن شاپنگ لے کر آیا ہے۔


جیو مارٹ کے مطابق امیزون کی 110 شہروں میں ڈیلیوری موجود ہے ۔ وہیں بگ باسکیٹ اور فلپ کارٹ بالترتیب 30 اور 26 شہروں تک ہی محدود ہے ۔ جیو مارٹ نے 200 شہروں میں کاروبار شروع کرکے ریٹیل شعبہ میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر قدم رکھا ہے ۔ ملک میں جو 90 شہر آن لائن گروسری شاپنگ کے نقشے پر ابھرے ہیں ، ان میں پنجاب کا کپورتھلہ، مدھیہ پردیش کے گنا اور ساگر، ہریانہ کا پلول، راجستھان کے نوکھا اور بھیونڈی، مغربی بنگال کا تملوک، گجرات کے جوناگڑھ اور ہمت نگر اور مہاراشٹر کا بڈھانا شامل ہے ۔


مہاراشٹر سے ہی جیو مارٹ نے سب سے پہلے ممبئی کے پاس تین جگہون نوی ممبئی ، کلیان اور ٹھانے سے اپنی خدمات شروع کی تھی ۔ پائلٹ پروجیکٹ پورا ہونے کے بعد اب اسے ملک کے باقی شہروں کے لئے بھی کھول دیا گیا ہے۔ جیو مارٹ جلد ہی اپنی خدمات کی توسیع کرے گی ، جس میں واٹس ایپ پر آرڈر اورقریب کے کرانہ اسٹور سے ڈلیوری شامل ہوگی۔


فیس بک کے ساتھ سرمایہ کاری کے سودے کا اعلان کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹری لمٹیڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے ملک کے بارہ کروڑ کسانوں اور تین کروڑ کرانہ دکان مالکوں کو جوڑنے کی بات کی تھی ۔ منظم ریٹیل زمرے میں غیر منظم کرانہ اسٹور کا مکچر ہی جیو مارٹ کی خصوصیت ہوگی ۔

لانچ کے ساتھ ہی جیو مارٹ اس شعبہ کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ جیو مارٹ پر زیادہ تر موجود اشیاء دوسرے ایسے ہی پلیٹ فارم سے پانچ فیصد سستی ہوں گی ۔ برانڈیڈ سامان کی بھی کچھ کم قیمتیں رکھی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کچھ آن لائن گروسری پلیٹ فارمس میں ڈبلیوری میں پانچ سے سات دنوں کا وقت لگ رہا ہے ، وہیں جیو مارٹ دو دن کے اندر ڈبلیوری کا بھی بھروسہ دیتا ہے۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: May 26, 2020 08:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading