کانٹریکٹ فارمنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، کھیتی کی سستی زمین نہیں خریدیں گے: ریلائنس
ریلائنس نے کہا، کارپوریٹ یا کانٹریکٹ میں ہمارے داخل ہونے کا کائی منصوبہ نہیں ہے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرکے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی کارپوریٹ فارمنگ (corporate farming) کیلئے کھیتی کی زمین نہیں خریدی ہے۔ کمپنی نے یہاں تک بھی کہا ہے کہ وہ کھیتی کی زمین نہیں خریدے گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 04, 2021 10:40 AM IST

پنجاب میں ریلائنس جیو کے خلاف کسانوں کے مخالف مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ریلائنس نے کسانوں کے سامنے اپنی بات رکھی
پنجاب میں ریلائنس جیو (Reliance Jio) کے خلاف کسانوں کے مخالف مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ریلائنس Reliance نے کسانوں کے سامنے اپنی بات رکھی ہے۔ ریلائنس نے کہا ہے کہ ہمارا کارپوریٹ فارمنگ (corporate farming) یا کانٹریکٹ فارمنگ (contract farming) سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ریلائنس نے کہا، کارپوریٹ یا کانٹریکٹ میں ہمارے داخل ہونے کا کائی منصوبہ نہیں ہے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرکے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی کارپوریٹ فارمنگ (corporate farming) کیلئے کھیتی کی زمین نہیں خریدی ہے۔ کمپنی نے یہاں تک بھی کہا ہے کہ وہ کھیتی کی زمین نہیں خریدے گی۔
ریلائنس نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے صاف کیا ہے کہ وہ کسانوں سے ڈائریکٹ اناج نہیں خریدتی ہے۔ سپلائرس کسانوں سے ایم ایس پی MSP پر اناج خریدتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ اس نے کبھی بھی کم قیمت پر لانگ ٹرم پروکیورمینٹ کانٹریکٹ (خریداری کا قرار) نہیں کیا ہے۔ کمپنی نے ہؤکہا کہ ان کا مقصد کسانوں کو طاقتور بنانا ہے۔
ریلائنس نے توڑپھوڑ کے خلاف ہنجاب اور ہریانہ کے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دالی ہے۔ ریلائنس نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ہمارے ملازمین اور پراپرٹی کو نقصان سے بچایا جائے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس توڑپھوڑ کے پیچھے (business competitors) کا ہاتھ بتایا ہے۔
(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)