ہوم » نیوز » معیشت

جیو۔ وسٹا ایکویٹی ڈیل: ریلائنس کے شئیر میں آئی زوردار تیزی، 1مہینے میں ملا 29% کا ریٹرن

ایک ہفتے میں ریلائنس کا شئیر سات فیصدی، دو ہفتے میں پندرہ فیصدی اور وہیں، ایک مہینے میں 29 فیصدی بڑھ گیا ہے۔

  • Share this:
جیو۔ وسٹا ایکویٹی ڈیل: ریلائنس کے شئیر میں آئی زوردار تیزی، 1مہینے میں ملا 29% کا ریٹرن
جیو۔ وسٹا ایکویٹی ڈیل: ریلائنس کے شئیر میں آئی زوردار تیزی، 1مہینے میں ملا 29% کا ریٹرن

نئی دہلی۔ فیس بک (Facebook)، سلور لیک (Silver Lake) کے بعد اب وسٹا ایکویٹی پارٹنرس  (Vista Equity Partners) نے ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں 11367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وسٹا ایکویٹی پارٹنرس نے ریلائنس جیو میں یہ سرمایہ کاری بطور Technological Partner کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ایف بی سودے کے 12.5 فیصدی پریمیم پر کی گئی ہے۔ اس خبر کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں تیزی آئی ہے۔ جمعہ کو این ایس ای پر کمپنی کا شئیر چار فیصدی سے زیادہ اچھل گیا ہے۔ وہیں، گروپ کی دیگر کمپنیوں کے شئیروں میں بھی تیزی کا رخ ہے۔ ہیتھ وے کیبلس کا شئیر بارہ فیصدی اور ٹی وی 18 براڈکاسٹ کے شئیر میں نو فیصدی کی بڑھت ہے۔


ایک ہفتے میں ریلائنس کا شئیر سات فیصدی، دو ہفتے میں پندرہ فیصدی اور وہیں، ایک مہینے میں 29 فیصدی بڑھ گیا ہے۔جبکہ ایک سال مین شئیر نے سولہ فیصدی کا ریٹرن دیا ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں ہندوستان سمیت دنیا بھر کے شئیر بازار تیزی سے گر رہے ہیں۔ جبکہ ریلائنس کے شئیر میں تیزی کا دور جاری ہے۔


جانئے جیو۔ وسٹا ڈیل کے بارے میں 


وسٹا کا جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ان کے شروعاتی دور میں ہی سرمایہ کاری کرنے کا زوردار ٹریک ریکارڈ ہے۔

وسٹا کی دس سالہ تاریخ میں اس کی ہر سرمایہ کاری منافع دینے والی رہی ہے۔ یہ ہندوستان میں کی گئی وسٹا ایکویٹی پارٹنرس کی پہلی سرمایہ کاری ہے۔

وسٹا ایکویٹی کی اس سرمایہ کاری کے لئے ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ طئے ہوئی ہے۔ وہیں، انٹرپرائز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ طئے ہوئی ہے۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 08, 2020 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading