مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے ملک کی سب سے قیمتی کمپنی، ریلائنس انڈسٹریز،کے گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 16,203 کروڑ روپے سے مارچ کی سہ ماہی میں خالص منافع میں 19.10 فیصد سال بہ سال کا اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے آمدنی میں 23 فیصد کا اضافہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے مالی سال 2022-23 اور Q4 یعنی چوتھی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ نتائج کے مطابق، مالی سال 2022-23 کے لیے تمام کاروباروں میں مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ریلائنس کی سالانہ مجموعی آمدنی 23.2فیصد (YoY) بڑھ کر 9,76,524 کروڑ روپے (118.8 بلین ڈالر) ہوگئی ہے۔
اس مدت کے دوران کمپنی کا سالانہ EBITDA پہلی بار ₹1,50,000 کروڑ کے بینچ مارک کو عبور کر گیا ہے۔ اس نے 23.1فیصد (YoY) کی ترقی درج کی ہے۔ کمپنی کا EBITDA ₹154,691 کروڑ (18.8 بلین ڈالر) رہا۔ آر آئی ایل کا مالی سال 2022-23 میں ٹیکس کے بعد 9.2فیصد (YoY) کا سالانہ مجموعی منافع ₹74,088 کروڑ (9.0 بلین ڈالر) کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
مفت میں آئی پی ایل اسٹریم کرنے کے باوجود جیو کا منافع 13 فیصد بڑھا
ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے منافع میں مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی میں 13 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ 31 مارچ 2023 کو ختم ہوئی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 4716 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ کمپنی نے یہ معلومات ریگولیٹری فائلنگ کے دوران دی ہے۔ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 4173 کروڑ روپے تھا۔ چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کے آپریشن سے حاصل آمدنی بھی 12 فیصد بڑھ کر 23,394 کروڑ روپے ہوگئی۔ مارچ 2022 میں یہ 20,945 کروڑ روپے تھا۔
مالی سال 2023 میں کمپنی کا مجموعی خالص منافع 23 فیصد بڑھ کر 18,207 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پچھلے سال یعنی 2021-22 میں کمپنی کا مجموعی خالص منافع 14,817 کروڑ روپے تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔