ہوم » نیوز » معیشت

ابھی نہیں شروع ہوں گی انٹرنیشنل پروازیں، DGCA نے 31 مارچ تک لگائی روک

کورونا وائرس (Coronavirus) کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے چلتے انٹرنیشنل پروازوں (International Flights) پر لگی پابندی کو 31 مارچ تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

  • Share this:
ابھی نہیں شروع ہوں گی انٹرنیشنل پروازیں، DGCA نے 31 مارچ تک لگائی روک
کورونا وائرس (Coronavirus) کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے چلتے انٹرنیشنل پروازوں (International Flights) پر لگی پابندی کو 31 مارچ تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس   (Coronavirus)  کے مسلسل بڑھتے معاملوں  کے چلتے انٹرنیشنل پروازوں  (International Flights)  پر لگی پابندی کو 31 مارچ تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے یہ معلومات دی ہے۔ اس سے قبل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کی مدت بڑھا کر 28 فروری 2021 کردی گئی تھی۔ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے طے شدہ بین الاقوامی پروازیں گذشتہ سال 23 مارچ سے معطل ہیں۔


ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے مطابق ، ہندستان سے اور ہندستان کیلئے شیڈول انٹرنیشنل مسافر خدمات 31 مارچ 2021 تک 23.59 منٹ کے لئے معطل رہے گی۔ تاہم چنندہ راستوں پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پابندی  کارگو فلائٹ (Cargo flights)  اور ڈی جی سی اے کی منظور شدہ پروازوں پر نہیں ہوگی۔


ڈی جی سی اے جاری کئے احکام۔۔۔


مسلسل بڑھائی جارہی ہیں پابندیاں
اس وقت  ہندوستان نے متعدد ممالک کے ساتھ ایئر بلبل معاہدے کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کچھ ممالک سے بین الاقوامی مسافر پروازوں کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ سال 25 مارچ کو کورونا وائرس بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں۔ بعد میں گھریلو پروازیں 25 مئی سے شروع کی گئیں۔ لیکن بین الاقوامی پروازوں پر پابندیاں وقتا فوقتا بڑھائی جاتی رہیں۔

بڑھ رہے ہیں کورونا وائرس کے معاملے
بتادیں کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16،488 نئے کیس سامنے آئےجبکہ اس دوران 113 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، کورونا سے بھی 12771 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز مہاراشٹر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کے آٹھ ہزار سے زیادہ واقعات پیش آئے اور اس وبا کی وجہ سے مزید 48 مریضوں کی موت ہوگئی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 28, 2021 01:46 PM IST