உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس ارب پتیCEOنے خریدا70 کروڑ کا گھر، ملے گی 10 کار پارکنگ کی جگہ

    ڈی مارٹ کے سی ای او اکتوبر 2021 میں ہوئے تھے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل۔

    ڈی مارٹ کے سی ای او اکتوبر 2021 میں ہوئے تھے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل۔

    اکتوبر 2021 میں ڈی مارٹ ریٹیل اسٹور چلانے والی کمپنی ایونیو سوپرمارٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) اگناٹیئس نیول نورونہا ارب پتی سی ای او کے کلب میں شامل ہوتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      گزشتہ سال یعنی 2021 میں بلینیئرس کلب میں شامل ہوئے ریٹیل چین ڈی مارٹ(DMart) کے سی ای او نیول نورونہا (Navil Noronha) نے ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں عالیشان گھر خریدا ہے۔ انہوں نے ایک انڈر کنسٹرکشن رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ میں دو یونٹس بک کرائی ہیں۔ اس کے لئ ے انہیں 70 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑے ہیں۔

      کروڑوں کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی
      ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے سب سے امیر سی ای او میں شمار کیے جانے والے نیول نورونہا نے یہ پراپرٹی ممبئی کے باندرا ایسٹ کے باندرا کرلا کامپلیکس کے بزنس ڈسٹرکٹ میں خریدی ہے۔ یہاں انڈر کنسٹرکشن رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ رُستم جی سیزنس میں انہوں نے 66 کروڑ روپے میں دو یونٹس بُک کرائی ہیں۔ اس کے لئے نورونہا کو 3.30 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی چکانی پڑی ہے۔

      10 کاروں کی ملی پارکنگ
      بزنس ہب کے قریب موجود یہ پراپرٹی ڈیل رئیل اسٹیٹ میں بڑے سودوں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ میں Zapkey پر موجود رجسٹریشن ڈاکیومنٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں یونٹس کا مجموعی ریرا کارپیٹ ایریا 8640 اسکوائر فٹ ہے۔ جب کہ ڈیک اور ٹیریس ایریا 912 اسکوائر فٹ ہے۔ اس طرح سے سی ای او نورونہا کی جانب سے خریدی گئی اس پراپرٹی کا پورا ایریا 9552 اسکوائر فٹ ہوجاتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ نورونہا کو 10 کاروں کی پارکنگ کی جگہ دی گئی ہے۔ حالانکہ، پروجیکٹ کے ڈیولپر اور سی ای او نورونہا نے اس خریداری پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایئر انڈیا میں بہت جلد 30 نئے ہوائی جہازوں کا ہوگا اضافہ، بین الاقوامی مسافروں کیلئے.....!

      یہ بھی پڑھیں:
      ’مسلمان، ایس سی اور ایس ٹی غیر ایس سی، ایس ٹی اور غیر مسلموں کے مقابلے میں کم کماتے ہیں‘

      اکتوبر 2021 میں بنے تھے ارب پتی
      اکتوبر 2021 میں ڈی مارٹ ریٹیل اسٹور چلانے والی کمپنی ایونیو سوپرمارٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) اگناٹیئس نیول نورونہا ارب پتی سی ای او کے کلب میں شامل ہوتے تھے۔ انہیں یہ اعزاز تب ملا تھا، جب بی ایس ای پر کمپنی کے اسٹاک نے انٹراڈے میں 5899 روپے کا نیا ریکارڈ چھولیا تھا اور اس کا مارکیٹ کیپ 3.54 لاکھ کروڑ روپے کا لیول پار کرگیا تھا۔ اس تیزی کے ساتھ نورونہا کی جائیداد 7744 کروڑ روپے کو پار کر گئی۔ غورطلب ہے کہ نورونہا کے پاس ایونیو سوپر مارٹ کے قریب دو فیصدی اسٹیک ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: