ہوم » نیوز » معیشت

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 43ویں AGM آج ، ہوسکتے ہیں کئی اہم اعلانات

RIL 43rd AGM 2020 : آج ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ ہونے جارہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ پانچ سو الگ الگ مقامات سے اس میں ایک لاکھ شیئرہولڈرس شامل ہوسکتے ہیں ۔

  • Share this:
ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 43ویں AGM  آج ، ہوسکتے ہیں کئی اہم اعلانات
ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائس انڈسٹریز کی 43ویں AGM آج ، ہوسکتے ہیں کئی اہم اعلانات

مارکیٹ کیپ کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی اے جی ایم یعنی سالانہ جنرل میٹنگ  (AGM-Annual General Meeting) میں کمپنی کے میگا فیوچر پلان کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ سی این بی سی آواز کے مطابق اس میں ریلائنس جیو ڈیل اور کمپنی کے وقت سے پہلے قرض سے پاک (Net Debt Free) ہونے پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی  (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) فیس بک جیسی ٹاپ ٹیک کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا فائدہ اٹھانے سے وابستہ اعلان بھی کرسکتے ہیں ۔


اس میٹنگ میں کمپنی کے ریٹیل بزنس کے گروتھ پلان پر توجہ مرکوز رہ سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی  O-to-C بزنس کا پلان بھی بتایا جاسکتا ہے ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ اے جی ایم میں کمپنی ارامکو ڈیل کے بارے میں جانکاری دے سکتی ہے ۔ مارگن اسٹینلی کے مطابق آج کی اے جی ایم میں انوٹ اور  O-to-C بزنس میں حصہ داری فروخت کی پیش رفت کی جانکاری دی جائے گی ۔


علاوہ ازیں ڈیجیٹل کاروبار میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں مزید جانکاری مل سکتی ہے ۔ مالی کاروبار گروتھ پلان کی جانکاری ملے گی اور تیل سے کیمیکل انٹیگریشن پروسیس اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا جائے گا ۔


آج کی اے جی ایم میں ویلیو ایڈیڈ پروڈکس کو بنانے کیلئے توانائی کو کاربن سے پاک کرنے کے بارے میں کمپنی کے منصوبہ پر بھی بات ہوسکتی ہے ۔ اس طرح کے پروڈکٹس سے کاربن امیشن نہیں ہوگا ۔ جانکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کی اے جی ایم میں کورونا دور کے بعد کی کمپنی کی کاروباری حکمت عملیوں اور اثاثو کے منیٹائزیشن کے بارے میں بھی جانکاری ملے گی ۔

علاوہ ازیں جیو پلیٹ فارمس کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں سے ملے اتنے اچھے رد عمل کے بعد اس کی لسٹنگ کو لے کر بھی اعلان ہوسکتا ہے ۔ کمپنی پہلے بھی اشارہ دے چکی ہے کہ وہ اس میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں لسٹنگ کرائے گی ۔ ساتھ ہی جیو فائبر اور 5G کو لے کر بھی کمپنی نئے اعلانات کرسکتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 15, 2020 08:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading