ہوم » نیوز » معیشت

RIL AGM 2020 Key Highlights : جانئے RIL نے AGM میں کیا کیا اہم اعلانات کئے ، آپ کو کیا نیا ملے گا

RIL AGM 2020 Key Highlights : ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم میں کئی ایسے اعلانات کئے گئے ہیں ، جس سے آنے والے وقت میں یوزر ایکسپرینس بدل سکتا ہے ۔

  • Share this:
RIL AGM 2020 Key Highlights : جانئے RIL  نے AGM میں کیا کیا اہم اعلانات کئے ، آپ کو کیا نیا ملے گا
RIL AGM 2020 Highlights : جانئے RIL نے AGM میں کیا اہم اعلانات کئے، آپ کو کیا نیا ملے گا

RIL AGM 2020 Key Highlights : ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم میں کئی ایسے اعلانات کئے گئے ہیں ، جس سے آنے والے وقت میں یوزر ایکسپرینس بدل سکتا ہے ۔ ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے جیو فائیو جی ، جیو ٹی وی پلس ، جیو گلاس سمیت کئی نئی سروسیز کے بارے میں بتایا ۔ جانئے آج کیا کیا اہم اعلانات کئے گئے ۔


Jio TV+ سے بدلے گا یوزرس ایکسپرینس


ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے نئے Jio TV+ کی خاصیت بتائی ۔ نئے جیو ٹی وی پلس میں نیٹ فلکس ، ایمیزون ، پرایم ویڈیو ، ہاٹ اسٹار جیسے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارم چینل ہوں گے ۔ اس میں لاگ ان کیلئے الگ الگ آئی ڈی پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔ Jio TV+ کے ساتھ ہی آپ صرف ایک کلک میں کسی بھی او ٹی ٹی پر کچھ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔


جیو میٹ میں کیا ہے خاص

ایشا امبانی نے جیو میٹ (Jio Mart) کے بارے میں بتایا کہ یہ کیسے آن لائن اور آف لائن کرانا اسٹور کو جوڑ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیو مارٹ کا بیٹا پائلٹ پروگرام دو سو شہروں میں ہوا ، جس میں مثبت فیڈ بیک ملا ۔

جیو گلاس میں کیا ہے خاص

ریلائنس اے جی ایم میں جیو گلاس لانچ کیا گیا ہے ۔ اس گلاس کا وزن صرف 75 گرام ہے ۔ یہ ایک کیبل سے وابستہ ہوگا ۔ اس گلاس میں ابھی 25 ایپس ہیں ، جس میں آگے کئی دیگر ایپس جوڑے جاسکتے ہیں ۔

سستے اسمارٹ فونس بنائیں گے

مکیش امبانی نے بتایا کہ اب تک 10 کروڑ سے زیادہ جیو فون بیچے جاچکے ہیں ۔ لیکن ابھی بھی فیچر فون یوزرس اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس اسمارٹ فون آئے ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہم انٹری لیول فور جی اور فائیو جی اسمارٹ فون بناسکتے ہیں ۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہم ایسا فون ڈیزائن کرسکتے ہیں ، جس کی قیمت عام اسمارٹ فونس سے کافی کم ہوگی ۔ گوگل اور جیو مل کر ایک ویلیو انجینئرڈ اینڈرائیڈ بیسڈ اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم بنائیں گے ۔

فائیو جی سروس اگلے سال شروع ہوگی

مکیش امبانی نے اعلان کیا کہ جیو نے اسکریچ سے فائیو جی سالیوشن ڈیولپ کیا ہے ۔ اس سے ہندوستان میں بھی ورلڈ کلاس فائیو جی سروس لانچ کی جاسکتی ہے ۔ جیو کے فائیو جی سروس کو اگلے سال شروع کیا جاسکتا ہے ۔ جیو کے فائیو جی پروڈکٹ کیلئے جتنی جلدی اسپیکٹرم ملے گا ، کمپنی اتنی ہی جلد اس کا ٹرائل شروع کرسکتی ہے ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 15, 2020 04:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading