ہوم » نیوز » معیشت

گرین اینرجی پلان کے ساتھ ہی RIL AGM 2021 میں ہوئے یہ 10 بڑے اعلان ، جانئے کیا ہے خاص؟

RIL AGM 2021 : ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کئی بڑے اور خاص اعلانات کئے گئے ہیں ۔ آئیے آپ کو اے جی ایم کے بڑے اعلانات کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

  • Share this:
گرین اینرجی پلان کے ساتھ ہی RIL AGM 2021 میں ہوئے یہ 10 بڑے اعلان ، جانئے کیا ہے خاص؟
گرین اینرجی پلان کے ساتھ ہی RIL AGM 2021 میں ہوئے یہ 10 بڑے اعلان ، جانئے کیا ہے خاص؟

نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کئی بڑے اور خاص اعلانات کئے گئے ہیں ۔ کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے اے جی ایم سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے کورونا دور میں کمپنی کی بڑی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے گوگل کے ساتھ مل کر جیو کا نیا جیو فون نیکسٹ لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ آیئے آپ کو اے جی ایم کے بڑے اعلانات کے بارے میں بتاتے ہیں ۔


فائیو جی فون کا اعلان


ریلائنس نے اپنے اے اجی ایم میں جیو کا نیا جیو فون نیکسٹ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کو گوگل کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے ۔ اس فون کو لانچ کرتے ہوئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ اس فون کی انٹرنیٹ اسپیڈ اچھی ہوگی ۔ کمپنی کا یہ سستا اسمارٹ فون گنیش چترتھی کے دن یعنی دس ستمبر کو بازار میں دستیاب ہوگا ۔


75 ہزار نوکریاں

مکیش امبانی نے کہا کہ آر آئی ایل نے گزشتہ ایک سال میں 75 ہزار نئی نوکریاں دی ہیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر میں ریلائنس ملک کی سب سے بڑی کسٹم اور ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنے والی کمپنی ہے ۔ ہم ملک کے سب سے بڑے مرچنڈائز ایکسپورٹر ہیں ۔ ہم ملک میں سب سے زیادہ جی ایس ٹی ، ویٹ اور انکم ٹیکس دیتے ہیں ۔

کنسولیٹیڈ ریوینیو تقریبا 540000 کروڑ

مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں تین اعشاریہ دو چار لاکھ کروڑ روپے ایکیوٹی کیپٹل حاصل کئے ہیں ۔ ہم اس بات سے خوش ہیں کہ ہمارے ریٹیل شیئر ہولڈرس کو رائٹس ایشو سے چار گنا ریٹرن ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر آئی ایل کا کنسولیٹیڈ ریوینیو تقریبا 540000 کروڑ روپے ہے ۔ ہمارا کنزیومر بزنس کافی تیزی سے بڑھا ہے ۔

بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ

مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ سال اے جی ایم سے اب تک ہمارا بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ بڑھا ہے ، لیکن ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کیلئے کئی کوششیں کی ہیں ۔ ریلائنس کنبہ نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا ہے ، جس سے آج ہمارے فاونڈنگ چیئرمین دھیرو بھائی امبانی ہم پر فخر کررہے ہوں گے ۔

گرین اینرجی پلان

مکیش امبانی نے کمپنی کے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ۔ جام نگر میں 5000 ایکڑ میں دھیرو بھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس بزنس میں 60000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

گلوبل ہوگی ریلائنس

اس کے علاوہ امبانی نے اے جی ایم میں ریلائنس انڈسٹریز کے گلوبل ہونے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گلوبل پلانس کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ارامکو کے یاسر الرمیان کو ریلائنس کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ اس کے گوبل بننے کی شروعات ہے ۔

ارامکو کے ساتھ ہوا سودا اس سال ہوگا آپریشنلائزڈ

اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس سال کمپنی کو امید ہے کہ سعودی ارامکو کے ساتھ ہوا سودہ آپریشنلائز ہوجائے گا ۔

ریلائنس ویلیو چین پارٹنرشپ

سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی ایل چیئرمین مکیش امبانی نے یہ بھی کہا کہ ریلائنس ویلیو چین پارٹنرشپ اور فیوچر ٹیکنالوجیز پر 15000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

ریلائنس اینرجی بزنس

مکیش امبانی نے کہا کہ 2021 میں ہم ملک اور دنیا میں گرین اینرجی ڈیوائیڈ کو پاٹنے کیلئے نیا اینرجی بزنس لانچ کررہے ہیں ۔ ہم نے ریلائنس نیو اینرجی کاونسل بنایا ہے ۔ کمپنی 100 گیگا واٹ سولر اینرجی بنائے گی ۔

جیو کا پرفارمنس بہتر

مکیش امبانی نے کہا کہ کورونا وائرس قہر کے باوجود جیو کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔ جیو پہلی ایسی کمپنی بنی ہے جو چین کو چھوڑ دیں تو کسی ایک ملک میں 40 کروڑ سے زیادہ اس کے پاس سبسکرائبرس ہیں ۔ اس وجہ سے جیو آج دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل ڈیٹا ہینڈل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 04:53 PM IST