نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ جمعرات یعنی 24 جون 2021 کو ہوئی ۔ اس اے جی ایم میں ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن اور بانی نیتا امبانی نے بڑا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ اسی سال سے شروع ہوجائے گا ، جس کا قیام نوی ممبئی میں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور سماج کو مضبوط بنانے کیلئے خواتین اور لڑکیوں کو طاقتور بنانا ضروری ہے ۔
نیتا امبانی نے کہا کہ کاروبار کے ساتھ سماج کو طاقتور بنانا بھی ہمارا مشن ہے ، جس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریلائنس فاونڈیشن کے پانچ اہم مشن لانچ کئے گئے ۔ اس میں پہلا مشن آکسیجن ، دوسرا مشن کووڈ انفرا ، تیسرا مشن ان سیوا ، چوتھا مشن ایمپلائی کیئر اور پانچوں مشن ویکسین سرکشا ہے ۔
ملک کے کل 11 فیصد میڈیکل گریڈ لیکوڈ آکسیجن کا پروڈکشن کررہی ہے ریلائنسنیتا امبانی نے شیئرہولڈرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریلائنس ملک کے کل گیارہ فیصد میڈیکل گریڈ لیکوڈ آکسیجن کا پروڈکشن کررہی ہے ۔ وہ بھی تب جب کہ پہلے کبھی ایسی آکسیجن کا پروڈکشن نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز نے صرف دو ہفتوں میں 1100 ایم ٹی فی دن آکسیجن کا پروڈکشن کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ابھی ریلائنس ملک میں ایک ہی جگہ پر سب سے زیادہ آکسیجن بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ ملک کے ہر دس میں سے ایک کورونا مریض کو ریلائنس انڈسٹریز میں بنی آکسیجن مل رہی ہے ۔ یہ آکسیجن انہیں مفت دے رہے ہیں ۔
ممبئی میں 250 بیڈ والا کووڈ ڈیڈیکیٹڈ اسپتال کھڑا کیاانیتا امبانی نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کیلئے مضبوط کووڈ کیئر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ، ہم نے اپنے مشن کووڈ انفرا سے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کورونا آوٹ بریک کے بعد کچھ دنوں میں ہی ہم نے ممبئی میں 250 بستروں والا کووڈ ڈیڈیکیٹیڈ اسپتال کھڑا کردیا ۔انہوں نے کہا کہ جب کووڈ کی دوسری لہر آئی تو ہم نے اضافی 875 بستر قائم کئے ۔ پورے ملک میں ہم نے کووڈ کیئر کیلئے 2000 بیڈ کا انتظام کیا ، جو پوری طرح سے آکسیجن سپلائی سے لیس تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے جنگ میں پوری میڈیکل برادری حقیقی ہیرو ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی داو پر لگا کر لوگوں کی جان بچائی ۔
روزانہ 15000 کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت تیارنیتا امبانی نے کہا کہ ریلائنس فاونڈیشن نے مشن ویکسین سرکشا بھی شروع کیا ہے ۔ اس کے تحت نہ صرف ریلائنس کے ملازمین اور ان کے کنبوں بلکہ پارٹنر کمپنیوں اور ان کے ملازمین ، ریٹائرڈ ملازمین کا بھی ویکسینیشن مفت کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روزانہ 15000 کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت تیار کی ہے ۔ امبانی نے کہا کہ ہمارا ریلائنس کنبہ ہمیں حوصلہ دیتا ہے اور یہ عظیم کنبہ ہمارے کیلئے ترغیب کا ذریعہ ہے ۔
DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔