ہوم » نیوز » معیشت

RIL AGM: آئیے جانیں گزشتہ 10 سالوں میں اے جی ایم کے دن کیسی رہی ریلائنس کے شیئروں کی رفتار

اس اسٹاک میں بی ایس ای پر 22 جون 2020 سے اب تک کی ایک سال کی مدت میں 27 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

  • Share this:
RIL AGM: آئیے جانیں گزشتہ 10 سالوں میں اے جی ایم کے دن کیسی رہی ریلائنس کے شیئروں کی رفتار
ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ (اے جی ایم) اس کے سرمایہ کاروں کے لئے کسی میگا ایونٹ سے کم نہیں ہوتی۔

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ (اے جی ایم) اس کے سرمایہ کاروں کے لئے کسی میگا ایونٹ سے کم نہیں ہوتی۔ کمپنی کے اے جی ایم میں گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی اطلاع ملتی ہی تو ہے، اس کے ساتھ ہی تمام اہم باتوں کے ساتھ آنے والے سالوں میں کمپنی کے ممکنہ منصوبوں کے بارے میں بھی اطلاع ملتی ہے۔


واضح رہے کہ آج یعنی 24 جون کو دو بجے دوپہر میں ریلائنس اپنی اے جی ایم منعقد کرنے جا رہی ہے۔ یہ اے جی ایم ورچوئل ہوگی۔ آئل سے لے کر ٹیلی کام سیکٹر میں کام کرنے والے ریلائنس گروپ نے کہا ہے کہ وہ کمپنی کے ممبران کو مالی سال 2021 کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ ہی بورڈ کی رپورٹ، آڈیٹرس کی رپورٹ اور دوسری ضروری ڈاکیومنٹ الیکٹونک موڈ سے بھیجے گی۔


گزشتہ 10 سال کے اے جی ایم کے دن کے ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر کی رفتار پر نظر ڈالیں تو ہمیں ان میں ملا جلا برتاو دیکھنے کو ملا ہے۔ کمپنی کے اے جی ایم کے دوران 10 سال میں سے 6 سال ایسے رہے ہیں، جب اے جی ایم کے دن کمپنی کے شیئروں میں گراوٹ رہی ہے جبکہ 4 اے جی ایم کے دن شیئروں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔


سال 2019 کے اے جی ایم کے دن کمپنی کے اسٹاک میں 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔ واضح رہے کہ 12 اگست 2019 کو کمپنی کی 42 ویں اے جی ایم ہوئی تھی۔ اس دن مارکیٹ عبدالاضحیٰ کی وجہ سے بند تھی۔ اس کی وجہ سے اے جی ایم کے دوسرے دن بازار کھلنے پر اس اسٹاک میں ردعمل دیکھنے کو ملا اور یہ 9.72 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

12 اگست 2019 کو کمپنی کی 42 ویں اے جی ایم میں سعودی ارامکو کے ساتھ ڈیل، جیو کے IoT پلیٹ فارم کی لانچنگ، جیو فائبر اور جیو سیٹ ٹاپ باکس کے رول آوٹ، کمپنی کے ذریعہ 14 اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری، جیو اور مائیکرو سافٹ کے درمیان ہوئے معاہدے اور ریلائنس ریٹیل سے متعلق اہم اعلان کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس اسٹاک میں بی ایس ای پر 22 جون 2020 سے اب تک کی ایک سال کی مدت میں 27 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ وہیں اس مدت میں سنسیکس میں 51 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سال 2021 میں اب تک ریلائنس کے شیئروں میں 12 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ سینسیکسمیں 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 24, 2021 11:20 AM IST