உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر آئی ایل کی جانب سے 255 کروڑ میں سافٹ ویئر فرم سینس ہاک SenseHawk کی خریداری

     مکیش امبانی

    مکیش امبانی

    سینس ہاک کے سی ای او اور شریک بانی سوروپ ماانور (Swarup Mavanoor) نے کہا کہ راہول سانکھے، کارتک میکالا، سائدیپ تلاری، ویرل پٹیل اور میں نے سولار لائف سائیکل کے تمام عمل کو از سر نو ترتیب دینے کے لیے نئے وژن کے ساتھ تعاون کیا۔ ہم اس اعتماد کے ساتھ پر خوش ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) نے کیلیفورنیا میں واقع سولر انرجی مینجمنٹ سوفٹ ویئر ڈویلپر سینس ہاک انکارپوریشن (SenseHawk Inc) میں 79.4 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کی کل لاگت 32 ملین ڈالر (تقریباً 255.5 کروڑ روپے) ہے، جس میں مستقبل کی ترقی کے لیے فنڈنگ اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ شامل ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینس ہاک انکارپوریشن کا سولر ڈیجیٹل پلیٹ فارم سولار اسیٹس لائف سائیکلز کا اینڈ ٹو اینڈ مینجمنٹ پیش کرتا ہے۔

      ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے بیان میں کہا کہ سینس ہاک انکارپوریشن نئی توانائی کے لیے آر آئی ایل کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرے گا اور صارفین کے لیے مناسب قیمت پر منفرد حل پیش کرے گا۔ آر آئی ایل نے کہا کہ مذکورہ لین دین کی 2022 کے اختتام سے پہلے مکمل ہونے کی امید ہے، جو ریگولیٹری اور دیگر شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔

      ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا کہ ہم سینس ہاک اور اس کی متحرک ٹیم کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آر آئی ایل سبز توانائی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پرعزم ہے اور 2030 تک سو گیگا واٹ شمسی توانائی تیار کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ سینس ہاک کے ساتھ مل کر کمپنی لاگت کو کم کیا جائے گا۔ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور عالمی سطح پر شمسی منصوبوں کے لیے کم قیمت پر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ اس کی بروقت کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ کے لیے متعدد سرگرمیاں انجام دی جائے گی۔

      سینس ہاک کے سی ای او اور شریک بانی سوروپ ماانور (Swarup Mavanoor) نے کہا کہ راہول سانکھے، کارتک میکالا، سائدیپ تلاری، ویرل پٹیل اور میں نے سولار لائف سائیکل کے تمام عمل کو از سر نو ترتیب دینے کے لیے نئے وژن کے تحت تعاون پیش کیا ہے۔ ہم اس پہل کے ضمن میں پر جوش ہیں کہ آر آئی ایل نے ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      واضح رہے کہ سینس ہاک کی بنیاد 2018 میں رکھی گئی تھی۔ یہ کمپنی کیلیفورنیا میں شمسی توانائی کی تیاری کی صنعت کے لیے سافٹ ویئر پر مبنی مینجمنٹ ٹولز کی ابتدائی مرحلے کی ڈویلپر ہے۔ سینس ہاک کمپنیوں کے عمل کو ہموار کرنے اور آٹومیشن کے استعمال میں مدد کر کے شمسی منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچاتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: