ہوم » نیوز » معیشت

ہندوستان میں پریمیئر ڈیجیٹل سوسائٹی بننے کی صلاحیت : مکیش امبانی

مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل سوسائٹی کے شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی تین بڑی معیشت کے درمیان اپنا مقام بنائے گا ۔

  • Share this:
ہندوستان میں پریمیئر ڈیجیٹل سوسائٹی بننے کی صلاحیت : مکیش امبانی
مکیش امبانی کا دو لاکھ ریلائنس ملازمین کو خط ، کورونا سے جنگ میں ملک سے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر کہا : شاباش

ممبئی: ریلائنس  انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل سوسائٹی کے شعبہ میں آگے بڑھ  رہا ہے اور دنیا کی تین بڑی معیشت کے درمیان اپنا مقام بنائے گا ۔ مکیش امبانی نے آج یہاں چیف ایگزیکٹو  افسرس ( سی ای او ) کے ’  فیوچر ڈیکوڈیڈ کانکلیو‘ کے دوران مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا سے بات چیت میں کہا کہ ہندوستان پریمیئر ڈیجیٹل سوسائٹی کے طور پر ابھر رہا ہے اور دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ستمبر 2016 میں ریلائنس جیو کے ذریعہ سے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی آئی ہے ۔ جیو کے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں قدم رکھنے کے بعد ملک میں ڈاٹا شرحوں کو بہت نیچے لانے میں مد دملی ہے ۔ جیو کے آنے سے پہلے جہاں ایک جی بی کیلئے  300 سے 500 روپے  کی ڈیٹا شرحیں تھیں ، وہیں اب کم ہو کر صرف 12 سے 14 روپے ہی رہ گئی ہے ۔ جیو کے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں قدم رکھنے سے پہلے ڈیٹا  اسپیڈ 256 کے بی پی ایس  تھی اور اب 21  ایم بی  پی ایس ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ’’ اس کی شروعات 2014 میں ہوئی ، جب وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا کا ویژن دیا ، تو 38 کروڑ لوگوں نے 4 جی ٹیکنالوجی کو اپنایا ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ڈیٹا کی کھپت اب بڑھ گئی ہے او رڈیجیٹل انڈیا اب لوگوں   میں ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔


امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آج  سے شروع ہوئے دو روزہ ہندوستان کے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے امریکی صدور کے ہندوستان  کے سفر سے موازنہ کیا جائے تو موبائل کنیکٹیویٹی میں وسیع تبدیلی آئی ہے اور ملک کے سامنے پریمیئر ڈیجیٹل معیشت بننے کا موقع ہے۔

ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: Feb 24, 2020 08:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading