RIL Q3 Results: آئل سے لے کر ٹیلی کام سیکٹر تک دخل رکھنے والی ریلائنس انڈسٹریز کے دسمبر سہ ماہی کے نتائج امید سے بہتر رہے ہیں ۔ دسمبر 2021 سہ ماہی میں کمپنی کا کنسولیٹیڈ نیٹ پرافٹ 41 فیصد بڑھ کر 18549 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے ۔ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں کمپنی کا نیٹ پرافٹ 13101 کروڑ روپے تھا ۔
کمپنی کی کام کاج سے ہونے والی آمدنی بڑھ کر 1,91,271 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 1,23,997 کروڑ روپے تھی ۔ بلومبرگ کے اگست اندازے کے مطابق ریلائنس کا نیٹ پرافٹ 15,264 کروڑ روپے اور آمدنی 1.75 لاکھ کروڑ روپے رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا ۔
جمعہ کو ریلائنس انڈسٹریز کے نتائج آنے سے پہلے ریلائنس کے شیئر این ایس ای پر فلیٹ 2476 روپے پر بند ہوئے ۔ گزشتہ ایک سال میں کمپنی کے شیئر 18.26 فیصد بڑھ چکے ہیں ۔
ریلائنس انڈسٹریز کے نتائج جاری کرنے کے بعد چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ مجھے کافی خوشی ہے کہ ریلائنس نے فیزیکل ایئر 2022 کی تیسری سہ ماہی میں امید سے بہتر نتائج دئے ہیں ۔ ہمارے دونوں کنزیومر بزنس ریٹیل اور ڈیجیٹل سروس کی آمدنی اور EBITDA ریکارڈ ہائی پر رہا ہے ۔ ہم مستقبل میں بھی اسٹریٹجک انویسٹمنٹس اور پارٹنرشپ پر فوکس کرتے رہیں گے تاکہ مستقبل میں ترقی جاری رہے۔
ریلائنس جیو انفوکام (Reliance Jio Infocomm) کا نیٹ پرافٹ موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 3,615 کروڑ روپے رہا ، جو اس کی ٹھیک پچھلی سہ ماہی سے تقریبا 2.5 فیصد زیادہ ہے ۔ ریلائنس جیو مارکیٹ شیئر کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے ۔
ریلائنس جیو کی آمدنی بھی دسمبر سہ ماہی کے دوران سہ ماہی بنیاد پر 3.3 فیصد بڑھ کر 19,347 کروڑ روپے رہی ۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔