ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو میں انٹیل کے ذریعہ 0.39 فیصدی حصے داری خریدنے سے آر آئی ایل کے حصص کی قیمت میں اضافہ

جیو ایک ایسے ’ڈیجیٹل ہندستان ‘کی تعمیر کرنا چاہتا ہے جس سے 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔

  • Share this:
ریلائنس جیو میں انٹیل کے ذریعہ 0.39 فیصدی حصے داری خریدنے سے آر آئی ایل کے حصص کی قیمت میں اضافہ
ریلائنس جیو میں انٹیل کے ذریعہ 0.39 فیصدی حصے داری خریدنے سے آر آئی ایل کے حصص کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی۔ امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی انٹیل کیپٹل کے اس اعلان کے بعد کہ وہ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کرے گی، ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے حصص کی قیمت میں 3 جولائی کو ابتدائی کاروبار میں 1 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ انٹیل کارپوریشن کی سرمایہ کار کمپنی انٹیل کیپیٹل 0.39 فیصد حصص کے بدلے میں جیو پلیٹ فارم میں 1،894.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔


جیو پلیٹ فارمز میں پچھلے گیارہ ہفتوں میں فیس بک سمیت پوری دنیا سے 12 سرمایہ کاروں کے ذریعہ 25.09 فیصد ایکویٹی کے لئے 1،17،588.45 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا آغاز 22 اپریل کو فیس بک کے ساتھ ہوا ، اس کے بعد سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، مبادلہ اور سلور لیک نے سرمایہ کاری تھی۔ بعد میں ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی ، ٹی پی جی ، ایل کیٹرٹن اور پی آئی ایف نے بھی جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ انٹیل نے جیو پلیٹ فارم میں 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکویٹی اور5.16 لاکھ کروڑ روپے کی انٹرپرائز ویلیو پر سرمایہ کاری کی ہے۔




اس سرمایہ کاری کے ساتھ  جیو پلیٹ فارمز نے اب تک 117،588.45 کروڑ روپے جٹا لئے ہیں۔ یہ تازہ ترین سرمایہ کاری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دنیا سست معیشت کے دور سے گزر رہی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہندستان میں ڈیجیٹل امکانات ہیں اور یہ کہ عالمی سرمایہ کاروں نے جیو کی بزنس اسٹریٹجی پر اپنا اعتماد جتایا ہے۔

جیو ایک ایسے ’ڈیجیٹل ہندستان ‘کی تعمیر کرنا چاہتا ہے جس سے 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔ ایک ایسا ’ڈیجیٹل بھارت‘ جس سے خاص طور پر ملک کے چھوٹے تاجروں ، مائیکرو تاجروں اور کسانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں گے۔ جیو نے ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اور دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل طاقتوں میں ہندوستان کو ایک نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔


First published: Jul 03, 2020 12:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading