உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات میں 5.95 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس ، 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی نوکریاں

    گجرات میں 5.95 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس ، 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی نوکریاں

    گجرات میں 5.95 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس ، 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی نوکریاں

    ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (Reliance Industries Ltd) یعنی آر آئی ایل نے ایک اور بڑی ڈیل کی ہے ۔ کمپنی نے گجرات سرکار کے ساتھ جمعرات کو ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کیا ہے ۔ یہ ایم او یو کل 5.95 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ  (Reliance Industries Ltd) یعنی آر آئی ایل نے ایک اور بڑی ڈیل کی ہے ۔ کمپنی نے گجرات سرکار کے ساتھ جمعرات کو ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کیا ہے ۔ یہ ایم او یو کل 5.95 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہے ۔ یہ وائبرینٹ گجرات سمٹ 2022 (Vibrant Gujarat Summit 2022)  کیلئے انویسٹمنٹ پرموشن ایکٹویٹی کا حصہ ہے ۔ اس پروجیکٹ میں تقریبا 10 لاکھ لوگوں کو بلاواسطہ اور بالواسطہ طور سے روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

      ریلائنس انڈسٹریز نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ گجرات کو نیٹ زیرو اور کاربن فری ریاست بنانے کیلئے کمپنی اگلے دس پندرہ سالوں میں تقریبا پانچ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ کمپنی 100 گیگاواٹ کے رینیوایبل اینرجی پاور پلانٹ اور گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم ڈیولپ کرے گی ۔ کمپنی ایک ایکو سسٹم ڈیولپ کرے گی ، جس کے ذریعہ ایس ایم ای اور انٹرپرینیورس کو نئی تکنیک اور انوویشن کے ذریعہ آگے بڑھنے کا موقع ملے گا ۔

      کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی ڈیکابورنائزیشن اور گرین ایکو سسٹم کی پہل ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ویزن سے ترغیب یافتہ ہے ۔ ریلائنس نے کچھ ، بناس کانٹھا اور دھولیرا میں 100 گیگا واٹ رینیوایبل اینرجی پاور پروجیکٹ کے لئے زمین کی تلاش شروع کردی ہے ۔ کمپی نے انتظامیہ سے کچھ میں 4.5 لاکھ ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا ہے ۔

      اس کے علاوہ ریلائنس کے ذریعہ موجودہ پروجیکٹس اور نئے وینچرس میں اگلے تین سے پانچ سالوں میں 25 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ کمپنی نے تین سے پانچ سالوں میں جیو نیٹ ورک کو فائیو جی میں اپ گریڈیشن کیلئے 7500 کروڑ روپے اور ریلائنس ریٹیل میں پانچ سالوں میں تین ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: