ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس کا سب سے بڑا اعلان، گرین اینرجی پرخرچ ہوں گے 75000 کروڑ روپئے، جانئے کیسے اور کسے ہوگا فائدہ

مکیش امبانی نے نئے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت 75 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ آپ کو بتادیں کہ سال 2016 میں ریلائنس نے جیو لانچ کرکے تہلکا مچا دیا۔ ا

  • Share this:

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ  (RIL) نے جمعرات کو اپنے سالانہ عام اجلاس (annual general meeting) کیا۔ ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کئی بڑے اور خاص اعلانات کئے گئے ہیں ۔ کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے اے جی ایم سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے کورونا دور میں کمپنی کی بڑی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔

مکیش امبانی نے نئے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت 75 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ آپ کو بتادیں کہ سال 2016 میں ریلائنس نے جیو لانچ کرکے تہلکا مچا  دیا۔ اس وقت کمپنی نے ڈجیٹل میں شروعات کی ۔ وہیں اب کمہنی گرین انرجی کی طارف جا رہی ہے۔

گرین اینرجی پلان

مکیش امبانی نے کمپنی کے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ۔ جام نگر میں 5000 ایکڑ میں دھیرو بھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس بزنس میں 60000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

مکیش امبانی نے کہا، اب 2021 میں، ہم ہندسےان اور عالمی سطح پر گرین انرجی بزنس شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2030 ریلائنس 100 گیگا وٹ سولر انرجی پیدا کرے گی۔ ریلائنس گجرات کو ہندستان اور دینا کے سولر کے میپ پر لائے گی۔

جانئے کیسے اور کسے ہوگا فائدہ۔

اس کے علاوہ امبانی نے اے جی ایم میں ریلائنس انڈسٹریز کے گلوبل ہونے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گلوبل پلانس کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ارامکو کے یاسر الرمیان کو ریلائنس کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ اس کے گوبل بننے کی شروعات ہے ۔

75 ہزار نوکریاں
مکیش امبانی نے کمپنی کے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ۔ جام نگر میں 5000 ایکڑ میں دھیرو بھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس بزنس میں 60000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

گلوبل ہوگی ریلائنس

اس کے علاوہ امبانی نے اے جی ایم میں ریلائنس انڈسٹریز کے گلوبل ہونے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گلوبل پلانس کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ارامکو کے یاسر الرمیان کو ریلائنس کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ اس کے گوبل بننے کی شروعات ہے ۔

ارامکو کے ساتھ ہوا سودا اس سال ہوگا آپریشنلائزڈ

اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس سال کمپنی کو امید ہے کہ سعودی ارامکو کے ساتھ ہوا سودہ آپریشنلائز ہوجائے گا ۔

ریلائنس ویلیو چین پارٹنرشپ

سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی ایل چیئرمین مکیش امبانی نے یہ بھی کہا کہ ریلائنس ویلیو چین پارٹنرشپ اور فیوچر ٹیکنالوجیز پر 15000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

ریلائنس اینرجی بزنس

مکیش امبانی نے کہا کہ 2021 میں ہم ملک اور دنیا میں گرین اینرجی ڈیوائیڈ کو پاٹنے کیلئے نیا اینرجی بزنس لانچ کررہے ہیں ۔ ہم نے ریلائنس نیو اینرجی کاونسل بنایا ہے ۔ کمپنی 100 گیگا واٹ سولر اینرجی بنائے گی ۔

جیو کا پرفارمنس بہتر

مکیش امبانی نے کہا کہ کورونا وائرس قہر کے باوجود جیو کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔ جیو پہلی ایسی کمپنی بنی ہے جو چین کو چھوڑ دیں تو کسی ایک ملک میں 40 کروڑ سے زیادہ اس کے پاس سبسکرائبرس ہیں ۔ اس وجہ سے جیو آج دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل ڈیٹا ہینڈل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 24, 2021 05:45 PM IST