ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر اب پھل اور سبزی پر آ سکتا ہے نظر ، مال بھاڑے میں اضافے سے تاجر پریشان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے سے عام لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سبزی منڈی کے تاجروں کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔

  • Share this:
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر اب پھل اور سبزی پر آ سکتا ہے نظر ، مال بھاڑے میں اضافے سے تاجر پریشان
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے سے عام لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سبزی منڈی کے تاجروں کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے سے عام لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سبزی منڈی کے تاجروں کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں کاروبار سے ٹوٹ چکے سرکاری پھل اور سبزی منڈی کے تاجر اب ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے سے پریشان ہیں اور ٹرانسپورٹیشن چارج بڑھنے سے آنے والے دنوں میں سبزی اور پھل کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کی بات کہ رہے ہیں۔

سرکاری نوین منڈیوں میں پھل اور سبزی کا ٹرانسپورٹیشن ٹرک اور ٹرالیوں سے کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے غیر معمولی اضافے سے سبزی اور پھل کے مال بھاڑے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے سرکاری منڈیوں کے آڑھتی ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے سے اب ہر دن مال بھاڑے میں ہو رہے اضافے سے پریشان ہیں پھل اور سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مال بھاڑے میں ہو رہے اضافے کا اثر اب پھل اور سبزی کی قیمتوں پر پڑنا لازمی ہے۔


اگر قیمتوں کو قابو کرنا ہے تو سرکار کو ضروری قدم اٹھانے ہونگے لاک ڈاؤن میں روزگار اور کاروبار سے ٹوٹ چکے لوگ اب تیل اور گیس کی قیمتوں کے اضافی بوجھ سے پریشان ہیں اور قیمتوں میں کمی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں , میرٹھ نوين سبزی منڈی کے ایسوسیشن کے صدر پنڈت بھوشن شرما مانتے ہیں کہ پہلے سے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہے عام لوگ ڈیزل کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی قیامتیں مزید بڑھنے سے اور زیادہ پریشان ہوں گے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 02, 2021 05:26 PM IST