உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Share Market: شیئر بازار میں کہرام، سرمایہ کاروں کے پانچ لاکھ کروڑ روپے ہوئے خاک

    Share Market: شیئر بازار میں کہرام، سرمایہ کاروں کے پانچ لاکھ کروڑ روپے ہوئے خاک

    Share Market: شیئر بازار میں کہرام، سرمایہ کاروں کے پانچ لاکھ کروڑ روپے ہوئے خاک

    Market Capitalization: ہندوستانی شیئر بازار میں جمعرات کو بھاری گراوٹ کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو پانچ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ سینسیکس ۔ نفٹی 52 ہفتے کی نچلی سطح پر بند ہوئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی شیئر بازار میں جمعرات کو بھاری گراوٹ کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو پانچ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ سینسیکس ۔ نفٹی 52 ہفتے کی نچلی سطح پر بند ہوئے ۔ سینسیکس اور نفٹی میں لگاتار پانچویں دن بکری دیکھنے کو ملی ہے ۔ کاروبار کے آخر میں سینسیکس 1045.60 پوائنٹس یعنی 1.99 فیصدی گراوٹ کے ساتھ 51,495.79 کی سطح پر بند ہوا ۔ وہیں نفٹی 331.55 پوائنٹس یعنی 2.11 فیصدی ٹوٹ کر 15360.60 کی سطح پر بند ہوا ۔

      بدھ کو بازار بند ہونے پر بی ایس ای میں لسٹیڈ شیئروں کا مارکیٹ کیپ 244.65 لاکھ کروڑ روپے تھا جو جمعرات کو بازار میں بھاری بکری کے پیش نظر کم ہوکر 239.20  لاکھ کروڑ روپے پر آگیا ۔ اس طرح ایک دن پہلے سے موازنہ میں سرمایہ کاروں کو تقریبا پانچ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں 233 روپے فی لیٹر مل رہا ہے Petrol، ایک دن میں 24 روپے بڑھے، یہ ہے بڑی وجہ


      شیئر بازار میں مچے کہرام کی بڑی وجہ وی ایس فیڈ ریزرو کے فیصلے ہیں ۔ دراصل آسمان پر پہنچی مہنگائی کو زمین پر لانے کیلئے امریکہ کے مرکزی بینک فینڈرل ریزرو نے بدھ دیر رات شرح سود میں 0.75 فیصدی کا اضافہ کیا ۔ یہ 28 سال میں سب سے زیادہ ہے ۔ فیڈ ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل نے مستقبل میں بھی ایسے ہی اضافے کا اشارہ دیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اب مفت میں ملیں گے 3 گیس سلینڈر، انتخابات سے پہلے کیا گیا تھا وعدہ


      منی کنٹرول سے بات چیت کرتے ہوئے کیٹ لسٹ ویلتھ کے پرشانت ساونت نے کہا کہ نفٹی میں اتار چڑھاو جاری رہے گا ۔ جب تک نفٹی 16200 کے اوپر کاروبار کرنا شروع نہیں کرتا ہے تب تک اس میں تیزی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔  اس میں ہر اچھال پر بکری کرنی چاہئے ۔ اس میں 15250 کی سطح پر اچھا سپورٹ نظر آرہا ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ اگر بازار میں اسی طرح کی گراوٹ رہی اور نفٹی اس لیول کو توڑتا ہے تو اس میں 14700 کی سطح بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ ویسے فی الحال نفٹی میں اچھال پر فروخت کرنے کا مشورہ رہے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: