ہوم » نیوز » معیشت

عام آدمی کے مفاد میں RBI کا بڑا فیصلہ، دسمبر سے 24 گھنٹے کر سکیں گے RTGS سروس کا استعمال

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تیسرے دو ماہی اجلاس کے بعد آج بتایا کہ چھوٹی رقم کی آن لائن ادائیگی’نیشنل الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر‘(این ای ایف ٹی) سسٹم کی آن لائن ادائیگی کی سہولت گذشتہ سال دسمبر سے چوبیس گھنٹے کردی گئی ہے۔ یہ سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہا ہے۔ اس کے پیش نظر اب آر ٹی جی ایس کو چوبیس گھنٹے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
عام آدمی کے مفاد میں RBI کا بڑا فیصلہ، دسمبر سے 24 گھنٹے کر سکیں گے RTGS سروس کا استعمال
دسمبر سے 24 گھنٹے تک آر ٹی جی ایس کی سہولت

ممبئی۔ بڑی رقم کی ادائیگی کے لئے الیکٹرانک ’ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم‘ (آر ٹی جی ایس) کی سہولت دسمبر سے ہفتے کے تمام دنوں اورچوبیسویں گھنٹے دستیاب ہوگی۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تیسرے دو ماہی اجلاس کے بعد آج بتایا کہ چھوٹی رقم کی آن لائن ادائیگی’نیشنل الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر‘(این ای ایف ٹی) سسٹم کی آن لائن ادائیگی کی سہولت گذشتہ سال دسمبر سے چوبیس گھنٹے کردی گئی ہے۔ یہ سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہا ہے۔ اس کے پیش نظر اب آر ٹی جی ایس کو چوبیس گھنٹے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا’’یہ طے کیا گیا ہے کہ RTGS سسٹم بھی ہفتہ کے سبھی دن چوبیس گھنٹے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان منتخب ممالک میں شامل ہوجائے گا جہاں بڑی رقم کے لئے ریئل ٹائم کی ادائیگی سسٹم ہفتہ کے تمام دن چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہوگا۔ یہ سہولت دسمبر 2020 سے نافذ ہوگی‘‘۔


فی الحال، RTGS کی سہولت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہے۔ یہ سہولت اتوار اور مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بالکل بھی دستیاب نہیں ہوتی ۔ آر ٹی جی ایس کے تحت کم سے کم دو لاکھ روپئے آن لائن ٹرانسفر کئے جا سکتے ہیں جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔ وہیں این ای ایف ٹی کی سہولت چھوٹی رقومات کیلئے ہے۔ اگرچہ ریزرو بینک نے اس کے لئے کوئی حد مقرر نہیں کی ہے ، لیکن بینکوں کو زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی اجازت ہے۔


اگر آپ پیسوں کا لین دین کرتے ہیں تو سب سے تیز طریقہ RTGS ہوتا ہے۔ ویسے تو بہت طریقے ہیں پیسے کسی اور کو بھیجنے کے جیسے کہ NEFT, IMPS وغیرہ۔ آپ ان طریقوں سے بھی پیسے ٹرانسفر کر سکتے ہیں، لیکن اس میں آپ کو زیادہ چارجز دینے پڑتے ہیں اور NEFT میں آپ کے پیسے رئیل ٹائم میں ٹرانسفر نہیں ہوتے۔ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے مگر RTGS میں پیسے رئیل ٹائم میں ٹرانسفر ہو جاتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 09, 2020 02:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading