உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cryptocurrency Prices: روس ۔ یوکرین کے درمیان جنگ سے بٹ کوائن کی قیمت میں گراوٹ، جانئے کہاں پہنچ گئے دام

    Cryptocurrency Prices: روس ۔ یوکرین کے درمیان جنگ سے بٹ کوائن کی قیمت میں گراوٹ، جانئے کہاں پہنچ گئے دام

    Cryptocurrency Prices: روس ۔ یوکرین کے درمیان جنگ سے بٹ کوائن کی قیمت میں گراوٹ، جانئے کہاں پہنچ گئے دام

    Cryptocurrency Prices: کرپٹو کرنسی کا گلوبل مارکیٹ کیپیٹلائزیشن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.78 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.61 ٹریلین ڈالر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ٹرینڈنگ والیوم تقریبا ایک فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 12.72 ملین ڈالر ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کرپٹو کرنسی کا گلوبل مارکیٹ کیپیٹلائزیشن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.78 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.61 ٹریلین ڈالر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ٹرینڈنگ والیوم تقریبا ایک فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 12.72 ملین ڈالر ہوگیا ہے ۔ کرپٹو مارکیٹ میں یہ بری گراوٹ روس کے ذریعہ جمعرات کی صبح کو یوکرین پر حملہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی سینٹرلائزڈ فائنانس 12.87 ارب ڈالر پر رہا ہے ۔ وہیں اسٹیب گوائنس میں کل والیوم 72.07 ارب ڈالر پ موجود ہے ۔ بٹ کوائن کی بازار میں موجودگی 0.16 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 41.76 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔

      مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے حساب سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن آج 35,441.27 دالر پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ روپے کی ٹرم میں دیکھیں تو بٹ کوائن 7.12 فیصدی کی گراوٹ کے ساتھ 27,70,309 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

      جبکہ Ethereum ۔ 8.04 فیصدی گرکر 1,89,999 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔ وہیں Cardano ۔  10.88 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 63.5  روپے پر پہنچ گیا ہے اور Avalanche  ۔ 12.27 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 5,206.001 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

      روس ۔ یوکرین کے درمیان جنگ کا شیئر بازاروں پر بھی اثر

      وہیں دوسری طرف یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دنیا بھر کے بازاروں میں افراتفری مچ گئی ہے ۔ ان ممالک کے درمیان جنگ کی وجہ سے ہندوستانی شیئر بازار میں جمعرات کو بھونچال آگیا ۔ لگاتار ساتویں کاروباری دن ہندوستان شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ صرف آج کی ہی گراوٹ میں شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں کو 13.32 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

      جمعرات کے کاروبار میں بی ایس ای لسٹیڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 242.28 لاکھ کروڑ روپے رہا ۔ ایک دن پہلے ہی یہ روقم 255.68 لاکھ کروڑ روپے تھی ۔ اس اعتبار سے صرف ایک دن کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو 13.32 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: