உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوکرین۔روس کےدرمیان جنگ کی وجہ سے پٹرول۔ڈیزل، رسوئی گیس خریدنی ہوگی مہنگی، سونے سے لیکر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    Youtube Video

    Russia Ukraine War: روس اور یوکرین کے درمیان اس جنگ نے عالمی بازار (Global Market) میں زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں سونے (Gold) ، چاندی سے لے کر خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      یوکرین (Ukraine) پر روس (Russia) کی فوجی کارروائی (Conflict) سے دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس سے دنیا کے تمام ممالک میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان اس جنگ نے عالمی بازار (Global Market) میں زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں سونے (Gold) ، چاندی سے لے کر خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونے کی بات کریں تو آج ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (MCX) میں سونے کی قیمت سال 2022 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس غیر یقینی صورتحال کے درمیان سونے کی قیمت میں 2.15 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونے کی قیمت 1400 روپے فی 10 گرام کے قریب برقرار ہے۔

      اس کے ساتھ ہی چاندی کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس وقت چاندی کی قیمت 24.86 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

      خام تیل کی قیمتوں پر بھی بڑا اثر، بڑھ سکتی ہیں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں
      یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا بین الاقوامی بازار میں خام تیل (Crude Oil) کی قیمتوں پر بھی بڑا اثر پڑا ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 4.39 فیصد اضافے کے ساتھ 101.09 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ وہیں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 4.33 فیصد بڑھ کر 96.09 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ جس کی وجہ سے ہندستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس سے جلد پٹرول اور ڈیزل خریدنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

      بڑھے گی مہنگائی:
      آپ کو بتاتے چلیں کہ خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت پر سیدھا اثر ہوتا ہے۔ ہندستان کروڈ درآمد کرتا ہے، ان کا امپورٹ بل بڑھ جائے گا جس سے بیلنس شیٹ خراب ہو جائے گی۔ ان ممالک کا کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ بڑھے گا۔ ان ممالک کی کرنسی کمزور ہوگی۔ اس سے ان ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔ ہندستان خام تیل کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ ایسی صورت حال میں ملکی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر رہی تو پیٹرول اور ڈیزل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے مہنگائی بڑھے گی۔

       

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: