ہوم » نیوز » معیشت

آپ کے Salary Account پر بینک دیتا ہے یہ فائدہ، مفت میں ملتی ہیں کئی سروسز: جاننا بیحد ضروری

سیلری اکاؤنٹ Salary Account پر ملنے والے فائدوں کو اکثر بینک بھی نہیں بتاتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ایس بی آئی سیلری اکاؤنٹ پر کاروپوریٹ، اسپتال، ہوتل وغیرہ کے ملازمین کو کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں۔

  • Share this:
آپ کے Salary Account پر بینک دیتا ہے یہ فائدہ، مفت میں ملتی ہیں کئی سروسز: جاننا بیحد ضروری
سیلری اکاؤنٹ Salary Account پر ملنے والے فائدوں کو اکثر بینک بھی نہیں بتاتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ایس بی آئی سیلری اکاؤنٹ پر کاروپوریٹ، اسپتال، ہوتل وغیرہ کے ملازمین کو کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں۔

نوکری پیشہ لوگوں کو کمپنیاں ایک اسپیشل بینک اکاؤنٹ دیتی ہیں جس کو سیلری اکاؤنٹ کہا جاتا ہے۔ یہ اکاؤنٹ ریگولر بینک آکاؤنٹ سے الگ ہوتا ہے کیونکہ اس اکاؤنٹ کے کئی فائدے ہیں لیکن ان فائدوں کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ سیلری اکاؤنٹ Salary Account پر ملنے والے فائدوں کو اکثر بینک بھی نہیں بتاتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ایس بی آئی سیلری اکاؤنٹ پر کاروپوریٹ، اسپتال، ہوتل وغیرہ کے ملازمین کو کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں۔


سیلری اکاؤنٹ کھل جانے کے بعد آپ کو اکاؤنٹ نمبر دیا جائے گا۔ کارپوریٹ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذڑیعے سے امپلائر کے ذریعے تنخواہ اکاؤنٹ میں دال دی جائے گی۔ ملازم اپنا سیلری اکاؤنٹ ملک کی کسی بھی برانچ میں کھول سکتے ہیں۔


SBI سیلری اکاؤنٹ کے فائدے


> زیرو بیلینس اکاؤنٹ
>> مفت ان لمیٹیڈ ٹرانزیکشن کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے
>> فری اے ٹی ایم کم ڈیبٹ کارڈ
>> جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈر کیلئے اے ٹی ایم کارڈ
>> فری ملٹی سٹی چیک
>> لاکر چارج پر 25 فیصد کی چھوٹ
>> مفت ڈرافٹ، ایس ایم ایس الرٹ، آن لائن NEFT/RTGS
>> 2 ماہ کی تنخواہ پر اوور ڈرافٹ کی سہولیت

آیئے جانتے ہیں کیا ہیں سیلری اکاؤنٹ کے فائدے
1. بینک دیتا ہے ڈیڈیکیٹیڈ ویلتھ مینیجر: اگر آپ کے پاس بہت سارا پیسہ ہے تو آپ ویلتھ سیلری اکاؤنٹ بھی کھلو سکتے ہیں۔ اس کے تحت بینک آپ کو ڈیڈیکیٹیڈ ویلتھ مینیجر دیتا ہے۔ یہ مینیجر آپ کے بینک سے جڑے تمام کام دیکھتا ہے۔

2. مفت انٹرنیٹ ٹرانزیکشن: کچھ بینک پے رول اکاؤنٹس کو کریڈٹ کارڈ دینے، مفت انٹرنیٹ ٹرانزیکشن، اوور ڈرافٹ، سستے لون، چیک، پے آرڈر و ڈیمانڈ ڈرافٹ کی مفت ریمیٹینس ( غیر ملک سے آنے والا پیسہ) جیسی سہولیات بھی دیتے ہیں۔

3. اگر آپ کے بینک کو پتہ چلے کہ کچھ وقت سے آپ کے اکاؤنٹ میں تنخواہ نہیں آ رہی ہے تو آپ کو ملی تمام سروس واپس لے لی جاتی ہیں اور آپ کے بینک اکاؤنٹ کو نارمل سیونگ اکاؤنٹ کی طرح ہی جاری رکھا جاتا ہے۔

آسانی سے ٹرانسفر ہوتا ہے اکاؤنٹ: ایک بینک سے دوسرے بینک میں اکاؤنٹ بدلنے کیلئے بھی سیلری اکاؤنٹ کے معاملے میں بینک اس کا پروسز بھی آسان ککھتے ہیں۔ بیشک وہ اسمیں کچھ شرطیں ضرور رکھتے ہیں ۔ آپ سیلر ی اکاؤنٹ کھولنے کیلئے آپ کسی کارپوریٹ ، سرکاری محکمہ یا پی ایس یو میں کام کرتے ہونے چاہئے اور آپ کی کمپنی کے اس بینک سے سیلری اکاؤنٹ رلیشن شپ ہونی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی کسٹمر کا اسی بینک میں کوئی اور اکاؤنٹ نہیں ہونا چاہئے۔

کیا ملتی ہیں دیگر سروس: بینک آپ کو پرسنلائزڈ چیک بک دیتا ہے جس کے ہر چیک پر آپ کا نام چھپا ہوتا ہے۔ آپ بک ادائیگی کی سہولت لے سکتے ہیں نہیں تو فون یا انٹرنیٹ کے ذڑیعے ادائگی کر سکتے ہیں۔ سیف ڈپازٹ لاکر، سوائپ ۔ ان ، سپر سیور فسیلٹی، فری پےبل۔ایٹ۔پار چیک بک، مفت انسٹا الرٹس، مفت پاس بک اور فری ای میل اسٹیٹمینٹ جیسی سروس بھی بینک دیتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 05, 2021 04:33 PM IST