ہوم » نیوز » معیشت

نوکری پیشہ کیلئے ضروری خبر! نیا ویج رول آنے کے بعد سیلری اسٹرکچر میں ہوسکتی ہے بڑی تبدیلی

اپریل 2021 سے لاگو ہونے والے نئے لیبر کوڈ کے بعد امپلائرس آپ کے سیلری پیکج کی ری اسٹرکچرنگ کرسکتے ہیں ۔ گریچویٹی اور لیو انکیشمنٹ جیسے فائدے بڑھائے جاسکتے ہیں ، جس کی وجہ سے نئے رول کے تحت آپ کی سیلری پر اثر پڑ سکتا ہے ۔

  • Share this:
نوکری پیشہ کیلئے ضروری خبر! نیا ویج رول آنے کے بعد سیلری اسٹرکچر میں ہوسکتی ہے بڑی تبدیلی
نوکری پیشہ کیلئے ضروری خبر! نیا ویج رول آنے کے بعد سیلری اسٹرکچر میں ہوسکتی ہے بڑی تبدیلی

نئے سال میں آپ کی سیلری کا اسٹرکچر بدل سکتا ہے ۔ یعنی آپ کی بیسک سیلری میں الاونسیز کا کچھ حصہ بھی شامل ہوسکتا ہے ۔ اپریل 2021 سے لاگو ہونے والے نئے لیبر کوڈ کے بعد امپلائر آپ کی سیلری پیکج کی ری اسٹرکچرنگ کرسکتا ہے ۔ بتادیں کہ اگر سرکار ویج کی نئی تعریف کو لاگو کرتی ہے تو پی ایف کنٹریبیوشن بھی بڑھ جائے گا ۔ پی ایف کنٹریبیوشن سے کمپنیوں کو اپنے سیلری انکریمنٹ بجٹ کا جائزہ لینا پڑسکتا ہے ۔ گریچویٹی اور لیو انکیشمنٹ جیسے پلانس میں اضافہ ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ سے نئے رول کے تحت آپ کی ٹیک ہوم سیلری پر اثر پڑ سکتا ہے ۔


ذرائع کے مطابق اگلے سال سے سیلری کا نیا اسٹرکچر لاگو ہوسکتا ہے ۔ نئے اسٹریکچر کی بنیاد پر کسی بھی حالت میں آپ کی بیسک سیلری ، گراس سیلری کے 50 فیصد سے کم نہیں ہوسکتی ہے ۔ یعنی اپریل 2021 سے مجموعی سیلری میں بیسک سیلری کا حصہ 50 فیصد یا پھر اس سے زیادہ رکھنا ہوگا ۔ ایسے میں آپ کی بیسک سیلری اور پی ایف کنٹریبیوشن بڑھ جائے گا ، لیکن ٹیک ہوم سیلری میں کچھ کمی آسکتی ہے ۔ یہ نیا ویج رول آنے کے بعد سیلری اسٹرکچر میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔


بینیفٹ پلان کا لیا جاسکتا ہے جائزہ


کمپنیاں مختلف ماڈل کے تحت اب اسٹاف کے بینیفٹ پلان کا جائزہ لے سکتی ہیں ۔ ان میں گریچویٹی اور لیو انکیشمنٹ جیسی چیزیں شامل ہیں ۔ درحقیقت جن کمپنیوں میں اسٹاف زیادہ طویل عرصہ تک کام کرتے ہیں ، وہیں گریچویٹی اور لیو انکیشمنٹ جیسی چیزیں سامنے آتی ہیں ۔

سمجھئے کس طرح ہوسکتی ہے تبدیلی

بجٹ 2021 میں پیش کردہ تجویز کے مطابق کمپنیاں اب اپنے کام کاج میں تبدیلی لانے کا موڈ بنا رہی ہیں ۔ اگر کوئی ادارہ تنخواہ کی تفصیلی تعریف اپنانا ہے ، تو اس کو پی ایف میں حصہ داری بڑھانی پڑ سکتی ہے ۔ پہلے پی ایف میں کنٹریبیوشن بیسک پر منحصر تھا ، اس میں بیسک پے کے ساتھ ڈی اے اور اسپیشل الاونس شامل تھے ۔

ہندوستان میں کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو حقیقت میں گراس سیلری کا 30 سے 50 فیصد بیسک پے دیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی باقی بھتے ملا کر اس کی سیلری کا اسٹرکچر پورا کیا جاتا ہے ۔ ایکسپرٹس کے مطابق کچھ کمپنیاں اپنے اسٹاف کی سیلری کا 50 فیصد بیسک پے کے طور پر ڈال سکتی ہیں ۔

کب کیا جائے گا لاگو

کوڈس آن مینیمم ویج کو منظوری مل چکی ہے اور سرکار نے ضابطے بنانے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ ضابطے بنانے کے عمل کے ساتھ ہی بیسک سیلری میں الاونسیز کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 23, 2021 08:33 AM IST