உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گانجا، بموں میں استعمال کئے گئے کیمیکل و زہر کی فروخت، کیا یہی ای کامرس ہے؟ ایمیزون کی مخالفت میں بولے تاجر

    کیٹ CAIT نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمیزون اور دیگر ای کامرس کمپنیوں  (E-Commerce Companies( کے کاروباری ماڈل کی ایک مقررہ وقت میں جانچ کی جائے۔

    کیٹ CAIT نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمیزون اور دیگر ای کامرس کمپنیوں (E-Commerce Companies( کے کاروباری ماڈل کی ایک مقررہ وقت میں جانچ کی جائے۔

    کیٹ CAIT نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمیزون اور دیگر ای کامرس کمپنیوں (E-Commerce Companies( کے کاروباری ماڈل کی ایک مقررہ وقت میں جانچ کی جائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی . کانفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) Confederation of All India Traders (CAIT) نے بدھ کو ملک کے 500 سے زیادہ اضلاع کے 1200 سے زیادہ شہروں میں ایمیزون کے خلاف احتجاج و دھرنا کرکے ملک کے تاجروں کے غصے کا اظہار کیا۔ تاجروں نے کہا کہ ملک کے ای کامرس کے کاروبار میں  کچھ دنوں کے کچھ واقعات کے پیش نظر، جس میں امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنے پورٹل کے ذریعے غیر قانونی طور پر گانجا  کی فروخت کی سہولت فراہم کی ہے۔ ملک کی سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہونے والے بم بنانے میں ممنوعہ کیمیکلز سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کی وجہ سے ملک کا ای کامرس کا کاروبار بہت آلودہ ہوچکا ہے۔

      ایمیزون کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ قانون اور قواعد کے مطابق اپنا بزنس ماڈل بنائے، ورنہ ہندوستان سے اپنا بوریا بستر باندھنے کی تیاری کرلے۔ اب ای کامرس کے کاروبار میں مزید قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیٹ نے کہا ہے کہ اگر اس معاملے میں فوری طور پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی تو ملک کے تاجر ہندوستان میں تجارت بند کر کے اپنی آواز اٹھائیں گے۔
      ڈرگس ریکٹ کا بڑا پردہ فاشش


      کیٹ نے کہا کہ ایمیزون کا گانجا فروخت کرنے کا شوق پرانا ہے کیونکہ ایمیزون نے امریکی حکومت سے گانجا کی فروخت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔



      ایمیزون و دیگر  ای کامرس کمپنیوں  کے بزنس ماڈل کی جانچ کی مانگ
      کیٹ Confederation of All India Traders (CAIT) نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمیزون اور دیگر ای کامرس کمپنیوں  (E-Commerce Companies( کے کاروباری ماڈل کی ایک مقررہ وقت میں جانچ کی جائے۔  وہیں جس تیزی سے ڈرگ کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا، اسی تیزی سے گانجا  کی فروخت کے کیس میں ایمیزون حکام کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پلوامہ حملے  (Pulwama Attack) میں کیمیکل کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے پر ایمیزون کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔


      Confederation of All India Traders (CAIT) نے interstate matter ہونے کے سبب  جانچ کو مرکزی حکومت کے اداروں کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ قصوروار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس وقت تک ہندوستان میں ایمیزون کے ای کامرس پورٹل کا آپریشن معطل کیا جائے۔


      کیٹ نے لگائے سنگین الزام۔۔
      کیٹ کے قومی صدر بی سی بھرتیہ اور قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک شخص نے ایمیزون کے خلاف کلکٹر کو شکایت دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے بیٹے نے 3 ماہ قبل ایمیزون کے ذریعے زہر  منگوایا اور کھا کر خودکشی کر لی۔ وہیں  دو دن پہلے مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے ای کامرس پورٹل کے ذریعے 21 کلو گانجا پکڑا اور اس کے فوراً بعد ایک اور ایک دیگر کارروائی میں 17 کلو گانجہ پکڑا۔ مدھیہ پردیش پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، 20 نومبر کو، وشاکھاپٹنم پولیس نے ایمیزون کے پورٹل کے ذریعے 48 کلو گانجا کی فروخ (Amazon India officials under NDPS Act)  کو پکڑا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: