وژن 2030: سعودی عرب مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 96 بلین سعودی ریال سےزائدکی سرمایہ کاری کاخواہاں
’مشینری اور آلات کے شعبے میں بھی مواقع دستیاب ہیں‘۔
مملکت سعودی عربیہ کے وزیر صنعت و معدنی وسائل اور نیشنل انڈسٹریل کے چیئرمین بندر الخورائف نے کہا کہ مشینری اور آلات کے شعبے میں بھی مواقع دستیاب ہیں۔ جو اب انوسٹ سعودی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔
سعودی عرب اپنے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 96 بلین سعودی ریال (25.6 بلین ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے کیونکہ عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت اپنی صنعتی بنیاد کو وسعت دینے اور تنوع کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے منگل کو وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخورائف کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت سعودی عربیہ نے اپنی قومی صنعت کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سرمایہ کاری کے 50 مواقع کی نشاندہی کی ہے، جس میں حصص، نئی صنعتوں کا قیام، سیاحت اور آئی ٹی وغیرہ شامل ہے۔
مملکت سعودی عربیہ کے وزیر صنعت و معدنی وسائل اور نیشنل انڈسٹریل کے چیئرمین بندر الخورائف نے کہا کہ مشینری اور آلات کے شعبے میں بھی مواقع دستیاب ہیں۔ جو اب انوسٹ سعودی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں، ان کا مقصد صنعتی شعبے کو مزید وسعت دینا، درآمدات کو نصف کرنا اور علاقائی اور عالمی منڈیوں میں برآمدات کو بڑھانا ہے۔ ایس پی اے نے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے خودمختار سرمایہ کار قومی صنعتی کلسٹر پروگرام )این أئی سی ڈی) پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے، تاکہ سیکٹر کی طرف سے تیار کردہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک کاروباری ماڈل تیار کیا جا سکے۔ صنعتی شعبہ ریاض کے وژن 2030 پروگرام کے مرکزی اہداف میں سے ایک ہے، جو کہ اقتصادی تبدیلی کا سب سے بڑا ایجنڈا ہے جو ملک کی معیشت کو تیل سے ہٹ کر متنوع بنانا چاہتا ہے۔
اکتوبر میں سعودی عرب نے صنعتی پیداوار کو تین گنا کرنے اور 2030 تک ملک کی صنعتی برآمدات کو تقریباً 149 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے قومی صنعت کی حکمت عملی کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملکی و بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، غیر تیل کی برآمدات کو فروغ دینا اور مملکت کی مجموعی گھریلو پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس نے 2030 تک سعودی عرب کے لیے پائیدار اقتصادی منافع فراہم کرنے کے لیے 266.2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے 800 مواقع کی نشاندہی کی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔