سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کو آئی پی او لانے کی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ جمعہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی آرامکو کی آئی پی او پر اپنی رضامندی دے دی ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرس نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اتوار کو اس کا رسمی اعلان ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ آخرکار: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کے لئے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ حالانکہ، ابھی تک سعودی آرامکو کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
جمعہ کی شام کو میٹنگ میں سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہری جھنڈیبتادیں کہ گزرے کچھ دنوں کے دوران سعودی آرامکو کے اعلی عہدیداروں نے سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ کمپنی مسلسل اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ لسٹنگ سے اس کی ویلیوئیشن 2 ٹریلین ڈالر (سعودی آرامکو ویلیوئیشن ) سے زیادہ ہو سکے۔ اس سلسلے میں جمعہ کی شام کو سعودی حکومت کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں سعودی آرامکو کو آئی پی او کی منظوری ملی۔
ایپل اور مائیکرو سافٹ سے 50فیصدی سے زیادہ ہے سعودی آرامکو کی ویلیوئیشنحالانکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سال 2016 کی ابتدا میں ہی کمپنی کی ویلیوئیشن 2 ٹریلین ڈالر ہونے کی بات کہی تھی۔ لیکن کئی رپورٹس میں بینکرس اور کمپنی ان سائیڈر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی آرامکو کی ویلیوئیشن میں سب سے زیادہ ویلیوئیشن والی کمپنی سے 50 فیصدی زیادہ ویلیوئیشن والی کمپنی ہے۔ موجودہ وقت میں مائیکرو سافٹ اور ایپل جیسی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو 1 ٹریلین کے قریب ہے۔
بن سکتی ہے دنیا کی سب سے بڑی آئی پی او کمپنیرپورٹس کے مطابق سعودی آرامکو1۔2فیصدی اسٹیک ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کرنا چاہتی ہے جس سے تقریبا 20-40 ارب ڈالر جٹایا جاسکے۔ بتادیں کہ اگر اس لسٹنگ میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ رقم جٹ جاتی ہے تو سعودی آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئی پی او لسٹنگ بن جائے گی۔ ابھی تک یہ ریکارڈ علی بابا گروپ کے پاس ہے جس نے سال 2014 میں 25 ارب ڈالر آئی پی او کے ذریعے جٹایا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔