اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بجٹ سے پہلے 2دن بینکوں میں رہے گی ہڑتال، جلد ہی مکمل کرلیں یہ کام، SBI کا الرٹ

    SBI Alert!  ایس بی آئی نے برانچ کے معمول کے کام کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں۔ حالانکہ بینکوں نے اپنے صارفین سے یہ بھی کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے 30 اور 31 جنوری کو برانچ کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      SBI Alert! یکم فروری کو بجٹ پیش ہونے سے پہلے مسلسل دو دن تک بینک کام نہیں کریں گے۔ ایسے میں اگر آپ کو بینک سے متعلق کوئی ضروری کام ہے تو اسے فوراً نمٹا لیں، ورنہ آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ دراصل، بینک ملازمین 30 اور 31 جنوری یعنی پیر اور منگل کو ہڑتال پر جانے والے ہیں۔ بینک ملازمین ہڑتال پر جانے سے بینک برانچ کا کام کاج متاثر ہوسکتا ہے۔

      اس کے بارے میں ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک ایس بی آئی نے کہا کہ بینک یونین کے یونین فورم کی طرف سے 30-31 جنوری کو بلائی گئی 2 روزہ ہڑتال سے ان کی برانچ میں کام کرنے والے ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔ بینک ملازمین کی اس ہڑتال میں ملک بھر سے بینک برانچ کے ملازمین شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ کسٹمرس برانچ سے متعلق اپنا کام پہلے ہی نمٹا لیں۔

      2 دن تک بینک کا کام متاثر رہے گا۔
      ایس بی آئی نے برانچ کے معمول کے کام کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں۔ حالانکہ بینکوں نے اپنے صارفین سے یہ بھی کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے 30 اور 31 جنوری کو برانچ کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔

      ہندوستان نے پاکستان کو بھیجا نوٹس، Indus Water Treaty خطرے میں! یہ ہے بڑی وجہ

      3سال میں والد کو کھویا، چاچا نے کیا سپورٹ، ICCایوارڈ ونر خاتون کھلاڑی کی جانئےجذباتی کہانی

      ہڑتال پر جانے والے بینک ملازمین کے کیا ہیں مطالبات ؟
      AIBEA کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے کہا کہ بینک ملازمین کی تحریک کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک ملازمین کے 5 مطالبات ہیں۔ بینکنگ، پنشن کو اپ ڈیٹ کیا جائے، بہت سے پرانے مسائل، این پی ایس کو ختم کیا جائے، تنخواہ پر نظر ثانی کی جائے اور تمام کیڈرز میں بھرتی کی جائے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: