ہوم » نیوز » معیشت

اس بینک نے صارفین کو کیا آگاہ! کئے یہ کام تو خالی ہو جائے گا آپ کا بینک کھاتہ

بینک نے کہا ، "دھوکے باز، صارفین کو فون کر رہے ہیں اور ان سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے قرض کی ای ایم آئی روکنے کے لئے اپنا او ٹی پی شیئر کریں۔"

  • Share this:
اس بینک نے صارفین کو کیا آگاہ! کئے یہ کام تو خالی ہو جائے گا آپ کا بینک کھاتہ
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے صارفین کو نئے اسٹائل کے سائبر کرائم کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ ایس بی آئی نے کہا ، "دھوکے باز،  صارفین کو فون کر رہے ہیں اور ان سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے قرض کی ای ایم آئی روکنے کے لئے اپنا او ٹی پی شیئر کریں۔" ایس بی آئی نے ٹویٹ کیا کہ ای ایم آئی کی ادائیگی نہ کرنے کیلئے او ٹی پی شیئر کرنا ضروری نہیں ہے۔ لہذا آپ کو اپنا او ٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہئے۔ ایک بار او ٹی پی کے شیئر ہوجانے کے بعد جعلساز فورا آپ کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیں گے۔ ایس بی آئی نے اپنے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنا او ٹی پی شیئر نہ کریں۔



ایس بی آئی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سائبر فراڈ کرنے والوں نے لوگوں کو دھوکہ دینے کے نئے طریقے ڈھونڈ لئے ہیں۔ سائبر مجرموں کو شکست دینے کا واحد طریقہ چوکس اور باخبر رہنا ہے۔ براہ کرم دھیان دیں کہ ای ایم آئی ملتوی کرنے کے لئے او ٹی پی شیئرنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنا او ٹی پی شیئر نہ کریں۔ ای ایم آئی ملتوی کرنے کی اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے بینک کی سائٹ پر جائیں۔

بتا دیں کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر آر بی آئی نے یکم مارچ 2020 سے 31 مئی 2020 کے درمیان تمام ہندوستانی بینکوں / ہندوستانی مالیاتی اداروں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنی ای ایم آئی ادائیگیوں پر 3 ماہ کے لئے صارفین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔ یعنی ای ایم آئی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
First published: Apr 06, 2020 01:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading