مقررہ حد کے اندر ہے اڈانی گروپ میں ایس بی آئی اور ایل آئی سی کی سرمایہ کاری: نرملا سیتارمن
مقررہ حد کے اندر ہے اڈانی گروپ میں ایس بی آئی اور ایل آئی سی کی سرمایہ کاری: نرملا سیتارمن
Nirmala Sitharaman Interview : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2023-24 پیش کرنے کے بعد نیوز 18 کو اپنا پہلا ٹی وی انٹرویو دیا۔ نیٹ ورک 18 کے چیف ایڈیٹر راہل جوشی نے ان سے بجٹ کے ان نکات پر سوال کیا، جن کا براہ راست تعلق عام لوگوں سے ہے۔
نئی دہلی : بجٹ 2023-24 پیش کرنے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کسی بھی پرائیویٹ ٹی وی نیوز کو اپنا پہلا انٹرویو نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو دیا۔ نرملا سیتارمن نے بتایا کہ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ مضبوط ہے۔ اس پر بجٹ کے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔ وزیر خزانہ نے اڈانی کے شیئروں میں گراوٹ اور اس کے شیئر بازار، ایس بی آئی اور ایل آئی سی پر اس کے اثرات پر بھی جواب دیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ دونوں اداروں کے سی ایم ڈی نے اس پر تفصیلی بیان دیا ہے۔ وہ واضح کرچکے ہیں کہ اڈانی گروپ میں ان کی محدود سرمایہ کاری ہے جو کہ مقررہ حد کے اندر کی گئی ہے۔ اڈانی گروپ کے شیئروں میں سرمایہ کاری سے ان کو ابھی تک منافع ہوا ہے۔ مارکیٹ ریگولیٹرز بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہندوستانی شیئر بازار پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ہندوستانی بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رویہ کے بارے میں سیتا رمن نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے رویہ میں تبدیلی عام بات ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بینکنگ سیکٹر کی حالت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کا این پی اے کم ہورہا ہے اور آج ہندوستانی بینک تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔
پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری کے سوال پر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ حکومت کس بینک کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہندوستانی بینکنگ سیکٹر آرام دہ حالت میں ہے۔ انہیں بازار سے اچھے پیسے مل رہے ہیں۔ پرائیویٹائزیشن کی ہماری کارروائی مسلسل جاری ہے۔
ہندوستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستانی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ہر شعبے میں مانگ بڑھ رہی ہے۔ کچھ سروے میں کمزور دیہی مانگ کے دعووں پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ دیہی معیشت بھی بڑھ رہی ہے۔ زرعی مشینری کی بڑھتی ہوئی مانگ اور جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافے سے اس کا پتہ چلتا ہے۔ ہم دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ترقی دیکھ رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔