ہندوستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں اہم کامیابی ملی ہے۔ چین اور پاکستان سمیت شنگھائی تعان تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر(ڈی پی آئی) کو ترقی دینے کی تجویز کو تسلیم کرلیا ہے۔ مرکزی وزیر ویشنو نے کہا، ایس سی او کے رکن ممالک کے ڈیجیٹل وزراء نے متفقہ طور پر ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے کے صحیح طریقے کے طور پر تیار کرنے کی ہندوستان کی تجویز کو اپنایا۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ عام عوام تک سہولیات کی فراہمی کو آسان بنانے کے مقصد سے ہندوستان نے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس، آدھار سہولیات کے ذریعے پبلک انفرااسٹرکچر کو ترقی دی ہے۔ ویشنو نے کہا کہ ڈی پی آئی بہت اہم ہے، یہ یقینی بناتا ہے کہ ٹیکنالوجی کو جمہوری بنایا جائے اور رکن ممالک کے درمیان ڈیجیٹل طور پر شامل ترقی یقینی ہو۔ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا، رکن ممالک کی جانب سے تیار کیے جارہے مختلف سسٹم کے درمیان تبادلہ کی ضرورت بھی محوس کی گئی ہے اور ادارہ نے رکن ممالک کے درمیان ڈیجیٹل سسٹم کی اطلاعات کا تبادلہ اور استعمال کے مقصد سے مشترکہ معیارات قائم کرنے کے لیے ایک تنظیم قائم کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔
#WATCH | The Ministers responsible for the development of ICT among the SCO member states met today. The meeting unanimously adopted India’s proposal for developing digital public infrastructure as the right way for developing digital technologies in member states. This DPI is… pic.twitter.com/ytWRorOXbX
ہندوستان کئی ممالک کو G-20 کی سربراہی میں سب کے لیے ترقی کے مقصد سے اپنی ٹیکنالوجی مفت فراہم کر رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ایک طرف ہندوستان اس کے ذریعے اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے تو دوسری طرف اس سے ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور سسٹم انٹیگریٹرز کو فائدہ ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔