ہوم » نیوز » معیشت

ممبئی :چندہی منٹوں میں سرمایہ کاروں کوہوگیا5.70کروڑ روپئے کانقصان ، یہ رہی خاص وجہ

پیر کے روز ، مارکٹ میں زبردست گراؤٹ کے سبب ، چند ہی منٹوں میں لاکھوں سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2020 12:39 PM IST
  • Share this:
ممبئی :چندہی منٹوں میں سرمایہ کاروں کوہوگیا5.70کروڑ روپئے کانقصان ، یہ رہی خاص وجہ
پیر کے روز ، مارکٹ میں زبردست گراؤٹ کے سبب ، چند ہی منٹوں میں لاکھوں سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا

يس بینک اور کورونا وائرس کے اثرات سے ملک کے اسٹاک مارکٹ نکل نہیں پا رہے ہیں۔ موجودہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن چہار طرفہ فروخت کے دباؤ میں سینسیکس 1100 اور نفٹی 300 پوائنٹس سے زیادہ اوندھے منہ نیچے آ گئے۔پیر کو آغاز میں ہی سینسیکس جمعہ کو بند 37576.62 کے مقابلے میں 626.42 پوائنٹس گھٹ کر 37 ہزار سے نیچے 36950.20 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے شروع سے ہی چہار طرفہ فروخت کا دباؤ رہنے سے تقریبا 1200 پوائنٹس نیچے یعنی 36388.28 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس کے بعد معمولی بہتری سے یہ 36427.44 پوائنٹس پر پہنچا۔ یہ سطح جمعہ کے بند کے مقابلہ میں تقریباً 1150 پوائنٹس نیچے ہے۔مارکٹ میں زبردست گراؤٹ کی وجہ سے ، چند منٹوں میں سرمایہ کاروں کو 5.70 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔


سرمایہ کاروں کو 5.70 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان


پیر کے روز ، مارکٹ میں زبردست گراؤٹ کے سبب ، چند ہی منٹوں میں لاکھوں سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا۔ جمعہ کے روز بی ایس ای میں درج کل کمپنیوں کا مارکٹ کیپ 1،44،31،224.41 کروڑ روپے تھا، جو 5،68،393.48 کروڑ روپے کی کمی سے 1،38،62،830.93 کروڑ روپے رہ گیاہے


نفٹی بھی کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کی دباؤ میں رہا اور 332 پوائنٹس نیچے 10657.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی کے 50 حصص میں سے 46 سرخ اور چار سبز نشان میں تھے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست افراتفری ہی تھی اور جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای کا سینسیکس 893.99 پوائنٹس اور نفٹی بھی 289.45 پوائنٹس گرکر بالترتیب 37،576.62 اور 10،979.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔
First published: Mar 09, 2020 12:39 PM IST