ہوم » نیوز » معیشت

حصص مارکیٹ میں مچا کہرام : سینسیکس 2400 پوائنٹس گرا

گزشتہ کاروباری دن پر 35697.40 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس آج 1224.90 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور چہار رخی فروخت کے دباؤ میں یہ 35،315.20 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔

  • Share this:
حصص مارکیٹ میں مچا کہرام : سینسیکس 2400 پوائنٹس گرا
حصص مارکیٹ میں کہرام

ممبئی۔ کورونا وائرس -كووڈ 19 کو عالمی وبا قرار دئیے جانے کے بعد ہندوستان سمیت دنیا بھر کے حصص بازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور اسی کے جلو میں بی ایس ای کا سینسیکس بھی تقریبا 2400 پوائنٹس گر گیا۔ گزشتہ کاروباری دن پر 35697.40 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس آج 1224.90 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور چہار رخی فروخت کے دباؤ میں یہ 35،315.20 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔ سینسیکس میں لسٹیڈ کمپنیوں میں ایکسیس بینک، او این جی سی، مہندرا اینڈ مهندرا، ٹاٹا اسٹیل اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حصص سب سے زیادہ ٹوٹے۔


نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 418.45 پوائنٹس کی گرواٹ کے ساتھ 10039.95 پوائنٹس پر کھلا اور 9713.45 پوائنٹس تک اتر گیا۔ خبریں لکھے جاتے وقت سینسیکس 6.54 فیصد گرواٹ کے ساتھ 33362.84 پوائنٹس پر اور نفٹی 6.98 فیصد نیچے 9728.45 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔



واضح رہے کہ چین سے شروع ہوئے کرونا وائرس سے اب تک دنیا کے ایک لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں، تقریبا چار ہزار لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ہندوستان کی بات کریں تو یہاں اب تک 50 سے زائد معاملات سامنے آ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 4،590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 37،370 ہو گئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 113 ممالک میں کورونا وائرس کے 4،590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 37،370 ہو گئی ہے ۔چین سے باہر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1130 ہو گئی ہے ۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Mar 12, 2020 12:29 PM IST