ہوم » نیوز » معیشت

بڑی خبر: ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ

ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 26.45 فیصد اضافے سے 2،72،027 یونٹ ہوگئی۔ گذشتہ سال ستمبر میں 2،15،124 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ مسافر گاڑیوں میں کاریں ، یوٹلیٹی وہیکلز اور وین شامل ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ
ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ

نئی دہلی۔ کووڈ۔ 19 وبا کے درمیان لاک ڈاؤن کھلنے اور پرائیویٹ گاڑیوں کی مانگ بڑھنے سے ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ٹو وہیلیرگاڑیوں کی فروخت میں بھی تقریبا 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ’سیام‘ کے صدر اور ماروتی سوزوکی انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کینیچی آیوکاوا نے تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن کے ساتھ فروخت کے اعداد و شمار جاری کیے۔


ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 26.45 فیصد اضافے سے 2،72،027 یونٹ ہوگئی۔ گذشتہ سال ستمبر میں 2،15،124 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ مسافر گاڑیوں میں کاریں ، یوٹلیٹی وہیکلز اور وین شامل ہیں۔ کاروں کی فروخت 28.92 فیصد اضافے سے 1،63،981 یونٹ ، یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت 24.50 فیصد اضافے سے 96،633 یونٹ اور وین کی فروخت 10.64 فیصد اضافے سے 11،413 یونٹ ہوگئی۔


ٹو وہیلرز گاڑیوں کی فروخت 11.64 فیصد اضافے سے 18،49،546 یونٹس ہوگئی۔ اس میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 17.30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس سال ستمبر میں 12،24،117 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ ستمبر 2019 میں یہ 10،43،621 موٹرسائیکلیں تھیں۔ اسکوٹرز کی فروخت میں معمولی یعنی 0.08 فیصد کے اضافے سے 5،56،205 یونٹ ہوگئی۔ آیوکاوا نے کہا کہ دیہی علاقوں سے زیادہ مانگیں آرہی ہیں ، تاہم تہوار کے موسم میں شہری طلب میں بھی اضافے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ۔6 کے اخراج کے معیار کو نافذ کرنے کا پورا فائدہ تب ہی دیا جائے گا جب حکومت پرانی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لئے پرکشش اسکریپیج پالیسی لے کر آئے گی۔


آٹو سیکٹر میں فی الحال ٹو وہیلر ہی نہیں بلکہ 4 وہیلر گاڑیوں کی فروخت نے بھی زبردست رفتار پکڑی ہے۔ ستمبر 2019 کے مقابلے اگست 2020 میں 26.45 فیصدی زیادہ 4 وہیلر گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔ ستمبر 2019 میں 2 لاکھ 15 ہزار 124 چار پہیہ گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔ جبکہ ستمبر 2020 میں 2 لاکھ 72 ہزار 027 گاڑیوں کی فروخت درج کی گئی۔ حالانکہ سال کے نویں مہینے میں تھری وہیلر گاڑیوں کی فروخت میں صفر سے 71.91 فیصدی کم فروخت ہوئی۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 16, 2020 12:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading