உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! شکتی کانت داس کو اگلے 3 سال کیلئے آر بی آئی گورنر کے طور پر دوبارہ کیا گیا مقرر، کابینہ نے دی منظوری

    Youtube Video

    بتادیں کہ حکومت نے ریزروبینک کے گورنر شکتی کانت داس کی مدت کار میں توسیع کردی ہے۔ اب وہ دسمبر دوہزار چوبیس تک آر بی آئی گورنرکے عہدے پربرقرار رہیں گے۔

    • Share this:
      حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس (Shaktikanta Das)  کو اگلے تین سالوں کے لیے آر بی آئی کے گورنر کے طور پر دوبارہ مقرر کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے، "کابینہ کی تقرری کمیٹی نے شکتی کانتا داس کو ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کے طور پر 10.12.2021 سے یا اگلے احکامات تک جو بھی پہلے ہو تین سال کی مزید مدت کے لیے دوبارہ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ "
      کابینہ کی تقرری کمیٹی نے جمعرات کی دیر rat اس فیصلے کو منظوری دیدی۔ rbi governor شکتی کانت داس پہلے وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے سکریٹری تھے۔ وہ فائنانس، انفراسٹرکچر، انڈسٹری اور ٹیکس کے شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انھیں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسی کثیر جہتی مالیاتی تنظیموں میں کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔ انہیں 11 دسمبر 2018 کو تین سال کی مدت کے لیے سینٹرل بینک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ ارجیت پٹیل کے استعفیٰ کے بعد شکتی کانت داس کو ریزرو بینک آف انڈیا کا نیا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔


      بتادیں کہ حکومت نے ریزروبینک کے گورنر شکتی کانت داس کی مدت کار میں توسیع کردی ہے۔ اب وہ دسمبر دوہزار چوبیس تک آر بی آئی گورنرکے عہدے پربرقرار رہیں گے۔ تقرری پر کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا۔ان کی میعاد رواں سال دسمبر میں ختم ہورہی تھی۔ نوٹ بندی کے بعد پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کی ذمہ داری شکتی کانت داس کو دی گئی تھی۔

      ڈاکٹر داس انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر رہ چکے ہیں۔ انھیں ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار 11 دسمبر 2018 کو تین سال کے لیے آر بی آئی گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار 10 دسمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: